وفاقی کابینہ کا تحریک لبیک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کا تحریک لبیک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

32 views

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ نے وزارت داخلہ کی کمیٹی کی رپورٹ کے مندرجات سے اتفاق کرتے ہوئے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اس جماعت کے انتخابی نشان کی منسوخی کے لیے بھی الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جائے گا۔

ترتیب و تدوین:غانیہ نورین

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ جائزہ کمیٹی کی ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے سے متعلق رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی ۔ وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں مسلح افواج کے اہلکاروں کے لیے خصوصی الاؤنس2021 کی منظوری پر بھی غور کیا گیا۔ کابینہ نے جائزہ لینے کے بعد افواج پاکستان کے لئے 15 فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواست پر سندھ حکومت کی جانب سے ان پر بنائے گئے کیسز کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دی۔

مزید پڑھیں: حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے مذاکرات: کیا کچھ ہوتا رہا

کابینہ کو اہم شخصیات کی سیکیورٹی اور ان کے زیر استعمال پروٹوکول کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ وزیرِ اعظم نے آئندہ کابینہ اجلاس میں سیکیورٹی اور پروٹوکول کو ریشنلائز کرنے کے حوالے سے جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔

کابینہ کو نوشہرہ میں ریلوے کی اراضی پر کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کے معاملے پر بھی بریفنگ دی گئی۔  کابینہ نے نوشہرہ ریلوے اراضی کا نیشنل اسیٹ منیجمنٹ کمپنی کے ذریعے بہتر انتظام یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

کابینہ کو اسلام آباد کے سیکٹر ای ایٹ اور ای نائن میں تجاوزات ہٹانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ قانون کا یکساں اطلاق یقینی بنایا جائے، گرین ایریاز پر تجاوزات کے حوالے سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کیا درست فیصلہ ہوگا؟

خیال رہے کہ رہے کہ رواں سال اپریل کے دوسرے ہفتے میں وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کو دہشت گردی کے قوانین کے تحت کالعدم قرار دیا تھا اور پولیٹکیل آرڈر ایکٹ کے تحت بھی پابندی لگانے کے لیے سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

حکومت نے یہ فیصلہ تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد کیا تھا۔

Source: Media Reports

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *