حج سیزن کے دوران الیکٹرک سسٹم کے لیے 700 انجینیر مامور

حج سیزن کے دوران الیکٹرک سسٹم کے لیے 700 انجینیر مامور

18 views

سعودی عرب کی حکومت نے رواں حج سیزن کے دوران حرم مکی اور مشاعر مقدسہ میں عازمین حج کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 700 الیکٹریکل انجینیر تعینات کیے ہیں۔

ترتیب و تدوین : غانیہ نورین

العریبیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کی بجلی سپلائی کمپنی نے اس سال حج سیزن کے لیے اپنے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

مکہ مکرمہ خطہ اور مقدس مقامات میں متعدد نئے منصوبوں پر 480 ملین ریال سے زیادہ کی رقم صرف کی گئی ہے جس کے نتیجے میں مقدس مقامات میں حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: بڑی خبر: خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر ہوگا ۔۔

سعودی الیکٹرک کمپنی کے سی ای او ’انجنییر خالد القنون نے بتایا کہ نئے منصوبوں کا مقصد بجلی کے نظام کو مربوط کرنا ہے۔

مرمت اور بحالی کے تمام احتیاطی پروگرام مکمل ہوچکے ہیں مکہ مکرمہ میں حجاج کے کیمپوں، تنصیبات، سرکاری اور نجی ایجنسیوں تک بجلی کی سروس کی فراہمی کی درخواستوں اور مقدس مقامات پر بجلی کی سپلائی مکمل کرلی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام مکینیکل میٹرز تبدیل کردیئے گئے ہیں اور ان کی جگہ 7،785 اسمارٹ میٹرز لگائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: حج کی تیاریاں شروع، غلاف کعبہ کو تین میٹر تک اوپر کردیا گیا

القنون نے عرفات میں بجلی کے نیٹ ورک کی گنجائش بڑھانے کے منصوبے پر عمل درآمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے اجرت پرحاصل کردہ جنریٹرز کی ضرورت ختم ہوگئی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ حرم مکی اور مقدس مقامات میں حج کےایام میں 700 سے زیادہ انجینیر ، ٹیکنیشن اور ماہرین حج سیزن کے آپریشنل پلان پر عمل درآمد کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حج سیزن کے لیے ٹرانسپورٹ سینڈیکیٹ نے 1700 خصوصی بسوں کے انتظامات کی تفصیلات سامنے آئی تھیں، جس کے ذریعے عازمین حج کو مکہ مکرمہ سے مشاعرمقدسہ لے جایا جائے گا۔

Source:Al Arabiya

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *