2 7 808x454

آپ اداکاری کی سلطنت کے سلطان ہیں،اقرارالحسن کا عمران اشرف کو پیغام۔۔

65 views

پاکستانی عوام میں بے پناہ مقبولیت رکھنے ولے میزبان اقرار الحسن نے اداکار عمران اشرف کی اداکاری کے دیوانے ہوگئے تعریف بھی کی ۔

صبحین عماد

کچھ ڈرامے ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی چھاپ چھوڑ جاتے ہیں جس کی جاندار اداکاری ،اسکرپٹ  اورمنظر کشی کو اس قدر خوبصورتی سے بنایا کہ اختتام پر ہر ایک کی آنکھ میں آنسو تھے  ڈرامہ رقص بسمل کی آخری قسط نے سوشل میڈیا ہر ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ایک پیغام میں اقرار الحسن بھی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکےاقرار نے پاکستانی اداکار عمران اشرف کو قابل تعریف کہا ہے۔

 

اپنے پیغام میں اقرار الحسن نے کہا ہے کہ عمران اشرف اداکاری کی سلطنت کے سلطان ہیں۔

انہوں نے عمران اشرف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ہم سب کے سُپر اسٹار ہیں۔

اقرار الحسن نے مزید کہا ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں سے یوں ہی کامیابیاں، عزتیں اور پیار سمیٹتے رہیں۔

بعدازاں اداکار عمران اشرف نے اقرار الحسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لئے آپ کا تعریف کرنا بالکل ایسا ہے جیسے  کوئی چھوٹا سا بچہ بڑی حسرت سے کسی کھلونے کی چاہت کرے اور وہ اُسے مل جائے۔

واضح رہے کہ عمران اشرف کو اُن کے کردار موسیٰ کی وجہ سے پاکستان سمیت بھارت میں خوب شہرت مل رہی ہے، یہ کردار اُنہوں نے ڈرامہ سیریل ’رقصِ بسمل‘ میں ادا کیا ہے جو کہ ایک نجی ٹی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

source:social media
content: Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *