کراچی کی بارش میں سابق کپتان شاہد آفریدی بھی جھوم اٹھے

کراچی کی بارش میں سابق کپتان شاہد آفریدی بھی جھوم اٹھے

43 views

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی کراچی کی بارش میں جھوم اٹھے، بارش سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

غانیہ نورین

شہرقائد میں شدید گرمی اور حبس کے بعد گزشتہ روز بادل جم کے برسیں، موسلادھار بارش نے موسم کو سہانا کیا ہی ساتھ شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے، کسی نے ساحل سمندر کا رخ کیا تو کسی نے کر ڈالی پکوڑوں اور گرما گرم چائے کی فرمائش ۔

شہریوں کے ساتھ شوبز اور اسپورٹس شخصیات نے بھی مون سون کی پہلی بارش کو خوب انجوائے کیا اور خوشگوار لمحات کو یادگار بناتے ہوئے سیلفیاں اور تصاویر بھی لی۔

قومی کرکٹ کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے بھی بارش کا لطف لیتے ہوئے تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اور ان کی بیٹیاں ابر رحمت  کا لطف لے رہے ہیں اور نہایت خوش نظر آرہے ہیں۔ لالہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا ’’کراچی کی بارشیں اور ہم‘‘۔

خیال رہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کافی متحرک رہتے ہیں وہ اکثر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنی اور اپنی بیٹیوں کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

Source: Social media
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *