naval conference 808x454

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اختتام پذیر

views

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کی۔

کانفرنس میں خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال، قومی سلامتی، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری، جوانوں کی تربیت اور فلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ امیر البحر کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ فورم کے شرکاء نے افغانستان سے امریکی انخلاءکے بعد خطے کی ابھرتی ہوئی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور بھارتی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کی عوام کے حقِ خودارادیت کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

امیر البحر نے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ فورم نے ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اورحکومتی پالیسیوں کے تحت ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر زور دیا۔

کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس پاک بحریہ کا اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے جس میں امیر البحر کی سربراہی میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاک بحریہ کی پالیسیوں اور منصوبہ بندی کا جائزہ لیتے ہیں۔

Source Navy Media Affairs

مصنف کے بارے میں
Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *