عاصم اظہرکی خالہ: پاکستان کے لیے ٖفخر بن گئیں۔

عاصم اظہرکی خالہ: پاکستان کے لیے ٖفخر بن گئیں۔

45 views

گلوکار عاصم اظہر کی خالہ دردانہ صدیقی برطانوی رائل نیوی کی پہلی مسلم اور پاکستانی کیپٹن بن گئیں۔

ترتیب و تدوین :صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق عاصم اظہر نے سائٹ ٹوئٹر پر خالہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خالہ کی برطانوی رائل نیوی میں پہلی مسلمان اور پاکستانی کیپٹن بننے کی اطلاع دی۔

عاصم اظہر نے ٹوئٹ میں لکھاکہ آج کا دن نہ صرف میرے یا میرے اہل خانہ بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ دردانہ صدیقی دنیا کی پہلی مسلم اور پاکستانی خاتون ہیں جنہیں برطانوی شاہی نیوی میں کیپٹن کے عہدے پر فائز کیا گیا جب کہ عہدے کی منظوری ملکہ برطانیہ کی جانب سے دی گئی ہے۔

عاصم اظہر نے خالہ کے کیپٹن بن جانے پر فخر کا بھی اظہار کیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *