اداکارہ عائزہ خان کا مادھوری کو خراج تحسین ان ہی کے روپ میں۔۔

اداکارہ عائزہ خان کا مادھوری کو خراج تحسین ان ہی کے روپ میں۔۔

118 views

اداکارہ عائزہ خان نے بالی وڈ ڈانس کوئن مادھوری ڈکشت کو بہترین اداکارہ قرار دیا اور یہ بھی بتا دیا کہ وہ ان کی کتنی دیوانی ہیں

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق عائزہ خان نے گزشتہ روز مقبول ترین بھارتی فلم ‘دیوداس’ کے 19 سال مکمل ہونے پر انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میںمادھوری کی ایک  یادگار تصویر کے ہمراہ طویل کیپشن سے مادھوری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اداکارہ نے کیپشن کا آغاز مادھوری کے گانے کے بول ‘ایک دو تین’ اور دیوداس کے ڈائیلاگ ‘دیو بابو’ سے کیا اور کہا جب بھی میں یہ سنتی ہوں میرے ذہن میں مادھوری کا خیال آجاتا ہے، مادھوری اپنی آنکھوں میں آنسو سجا کر لوگوں کا دِل جیتنا جانتی ہیں۔

انہوں نے مادھوری کو غیر معمولی ڈانسر اور حیرت انگیز اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ میرا خواب تھا کہ ان کے جیسا لباس زیب تن کروں اور ان ہی کی طرح دکھائی دوں، میری خواہش ہے کہ میں ان سے مِلوں اور بتاؤں کہ وہ کتنی خوبصورت ہیں۔

عائزہ خان نے ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے پرانے طرز کا لباس پہن رکھا تھا جب کہ اسٹائل بالکل مادھوری جیسا تھا۔

اداکارہ نے پوسٹ میں مادھوری کو مینشن بھی کیا۔

Lapata (Humtv) Ayeza khan, Sarah khan, Ali Rehman - Page 40 | Pakistani  Serials

خیال رہے کہ ٓج کل عائزہ خان کا ایک ڈرامہ نشر کیا جاراہا ہے جس میں وہ ایک ٹک ٹاک گرل کا کردار ادا کررہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ آج کل الگ الگ انداز میں دکھا ئی دےرہی ہیں کیا آپ نے اب تک دیکھا عائزہ کو مادھوری کے روپ میں ؟

source: social media
content:Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *