کرم میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں پاک فوج کے دو اہلکار شہید

کرم میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں پاک فوج کے دو اہلکار شہید

70 views

سو جاؤ عزیزو کہ فصیلوں پہ ہر اک سمت
ہم لوگ ابھی زندہ ؤ بیدار کھڑے ہیں

پاک فوج کے دو اہلکار اپنے ملک کی سرحدوں کی خاطر اپنی جان کا نظرانہ پیش کردیا، کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شہید نے کرم میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کیا۔

غانیہ نورین

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کیا گیا۔ علاقے میں باقی دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں 25 سالہ کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شہید ہو گئے۔

کے پی: کرم میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پاک فوج کے دو اہلکار شہید - Pakistan - Dawn News

پاک فوج کے دو اہلکار کی شہادت جب ٹی وی چینلز پر سرخیاں بنی تو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پاکستانی صارفین کی جانب سے دونوں شہید کو خراج تحسین اور اہلخانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

پاک فوج کے شہداء اس بات کی دلیل ہیں کہ ارض پاک وطن پر دشمن کبھی اپنی میلی آنکھ نہیں اٹھا سکتا، کیونکہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی ناگہانی حادثات ، ہر مشکل اور ہر وقت الرٹ ہیں۔

پاک فوج کے شہداء ہمیشہ زندہ ہے اور ایسے کئی جوان اپنے ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔

جب تک دنیا باقی ہے تم زندہ ہو
اے میرے وطن کے شہزادو تم زندہ ہو
خوشبو کے روپ میں اے پھولو تم زندہ ہو
تم زندہ ہو۔ تم زندہ ہو

Source:ISPR
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *