ون ڈے سیریز: انگلینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

ون ڈے سیریز: انگلینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

12 views

انگلینڈ نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی۔

غانیہ نورین

تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے 332 رنز کا بڑا ہدف 48 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ انگلش بلے بازوں کے سامنے پاکستانی بولرز بے بس دکھائی دیے۔

جیمز ونس نے شاندار 102 رنز کی اننگز کھیلی، لیوس گریگوری 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

فل سالٹ نے 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیوڈ ملان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، زیک کرولی 39 رنز بنا کر اؤٹ ہوئے، کپتان بین اسٹوکس نے 32 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے چار اور شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر اور امام نے کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا۔ فخر 14 گیندوں پر محض 6 رنز بنا کر ثاقب محمود کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔

اس موقع پر کپتان بابراعظم امام الحق کا ساتھ دینے کریز پر آئے۔ ابتدائی طور پر بابر اور امام نے مدھم انداز میں بلے بازی جاری رکھی اور ٹیم کا اسکور 100 تک پہنچا دیا۔

اس کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے تیزی سے رنز بنانا شروع کر دیئے۔ امام 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بابر کا ساتھ دینے کے لیے نائب کپتان رضوان کریز پر آئے اور انہوں نے جارحانہ انداز اپنایا۔

دوسری طرف بابر کا بلا رنز اگلتا رہا اور انہوں نے اپنی کیریئر کی 14 ویں سنچری داغ دی۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 14 سنچریاں اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔

محمد رضوان نے 58 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ بابراعظم 139 گیندوں پر 158 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، اس طرح پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے کارسن نے پانچ جب کہ ثاقب محمود نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *