سربراہ پاک فضائیہ کا سابق صدر ممنون حسین کی وفات پر اظہار تعزیت

سربراہ پاک فضائیہ کا سابق صدر ممنون حسین کی وفات پر اظہار تعزیت

58 views

سربراہ پاک فضائیہ نے سابق صدر ممنون حسین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کے سابق صدر جناب ممنون حسین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ ائیرچیف نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے ایصال ثواب اور ان کے خاندان کو یہ دکھ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق کی دعا کی۔

پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ کم  گو سابق صسر ممنون حسین مانے جاتے ہیں طویل عرصے سے کیسنر کی جنگ لڑنے والے ممنون حسین ظویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین کینسر سے انتقال کرگئے ۔۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور اہل خانہ کے مطابق سابق صدر ممنون حسین بدھ کو خالق حقیقی سےجاملے اور وہ کینسرے کےعارضے میں مبتلا تھے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل چوہدری طارق کا کہنا تھا کہ انہیں فروری 2020 میں کینسر تشخیص ہوئی تھی اور زیر علاج تھے اور چند روز قبل انہیں کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

انہوں نے بتایا کہ سابق صدر نے بیوہ اور تین بچوں کو سوگوار چھوڑا، ان کے بیٹے سلمان حسین خاندانی کاروبار دیکھتے ہیں جبکہ عدنان حسین اور ارسلان حسین ملازمت

کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *