پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا برطانیہ کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا برطانیہ کا دورہ

19 views

پاک بحریہ کی عالمی سمندروں میں تعیناتی کے سلسلے میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے (ہیلی کاپٹر سمیت) پورٹس ماﺅتھ، برطانیہ کا دورہ کیا۔ جہاز کی آمد پر، رائل بحریہ کے افسران برطانیہ میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر، دفاعی اتاشی اور قومی ایڈوائزر نے جہاز کا استقبال کیا۔
بندرگاہ کے دورے کے دوران، مشن کمانڈر کموڈور سید رضوان خالد اور جہاز کے کمانڈنگ افسر کیپٹن راﺅ احمد عمران انور نے کمانڈر نیول بیس پورٹس ماﺅتھ کموڈور جے جے بیلی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے کے امن اور بحری سیکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا گیا۔ مشن کمانڈر نے برطانیہ کی عوام کے لیے بالعموم اور رائل بحریہ کے لیے بالخصوص چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ مشن کمانڈر نے جہاز کے قیام کے دوران مکمل معاونت فراہم کرنے پر برطانوی بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر جناب معظم علی خان نے بھی پی این ایس ذوالفقار کا دورہ کیا اور مشن کمانڈر سے ملاقات کی۔
دورے کے اختتام پر، پی این ایس ذوالفقار نے پورٹس ماﺅتھ کے قریب برطانوی رائل بحریہ کے جہاز ایچ ایم ایس ٹائین کے ساتھ دوطرفہ بحری مشق وائٹ اسٹار-lll میں شرکت کی۔

اس مشق میں جدید بحری حربے جن میں میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنز بورڈنگ اور فورس پروٹیکشن ڈرل شامل تھے۔ مشق کا مقصد بحری معاملات کے ذریعے دفاعی معاونت کو فروغ دینا اور دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بہتر بنانا تھا۔
پی این ایس ذوالفقار کا برطانیہ کا دورہ دونوں بحری افواج کے مابین تعلقات کو مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے مابین سفارتی اور دفاعی تعلقات کو بھی فروغ دے گا۔

Source Navy Media Affairs

مصنف کے بارے میں
Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *