عید قربان: دن کم ہیں۔۔چھریاں تیز کروا لیں ۔۔

عید قربان: دن کم ہیں۔۔چھریاں تیز کروا لیں ۔۔

11 views

عید قربان کی آمد سے قبل شہریوں کی جانب سے قربانی کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری تو ہوتی ہی ہیں لیکن اس سے بھی زیادہ فکر ہوتی ہے چھریوں کی کہ اسے وقت سے پہلے ہی تیز کروا لیا جائے ۔

صبحین عماد

ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں لوہاروں کی دکانوں پر چھریاں اور قربانی کے دیگر اوزار خریدنے والوں کے ساتھ ساتھ تیز کروانے والوں کا بھی رش نظر آرہا ہے

عید کے دن قریب آتے ہی چھریاں چاقو تیز کرنے والے بھی کمر کس لیتے ہیں لوگ جوش و خروش سے بڑی عید کی تیاریوں میں مصروف ہوتے ہیں لیکن اب چوں کہ حالات مخلتلف ہیں اس سال بھی عید قربان کورونا کے سائے میں ہی منائی جائیگی ۔

لیکن یہ بھی سچ ہے کہ عید قربان ہو عید کی شام یا دوسرے روز تکہ پارٹی کا اہتمام نہ ہو اب تو ہر عید پر تکے بنانا بھی ایک روایت بن گئی ہےگھروں میں باقاعدہ ٹکہ پارٹی کی دعوت کا انتظام کیا جاتا ہے جبکہ منچلے تو عید کا انتظار ہی رات گئے تک تکہ پارٹیوں کے لیے کرتے ہیں عید کے دنوں میں تکے پکانے کے لیے کوئلہ ملنا بھی ایک بڑ مسئلہ ہوتا ہے،تاہم اس لیے  بھی اکثر شاہراہوں کے کنارے پر ابھی سے کوئلہ فروش نظر آ رہے ہیں ۔

بہت سے علاقوں میں تکوں کا سامان، چھریاں اور دیگر چیزیں  فروخت کرنے کے عارضی اسٹال لگائے جاتے ہیں، جس سے ایک جانب شہریوں کو مطلوبہ سامان باآسانی مل جاتا ہے جبکہ دوسری جانب بعض افراد کو روزگار میسر آجاتا ہے۔

جبکہ  یہ بھی دیکھنے میں آتا ہے کہ عام دنوں میں 30 روپے میں چھری تیز کرنے کی قیمت عید کے دنوں میں  120 سے 200 روپے تک پہنچ جاتی ہےج ، بغدے کی قیمت ایک ہزار جبکہ اسے تیز کرنے کی قیمت 200 روپے تک وصول کی جا رہی ہے۔

چھری چاقو تیز کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ان دنوں معمول سے زیادہ کام ہوتا ہے۔ معیاری کام کے دام بھی معیاری وصول کرتے ہیں۔ قصائیوں کا کہنا ہے کہ عید کے قریب چھریاں،چاقو اور بغدے تیز کروا کر رکھ لئے جاتے ہیں تا کہ ایام عید میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

عوام کا کہنا ہے سارا سال چھریاں استعمال نہیں ہوتیں تو عید قرباں کی تیاری کے لئے تیز کروانے آئے ہیں۔ عید الاضحی پر ہر کسی کی خواہش ہےکہ سب کام بر وقت مکمل کر لیے جائیں۔

تو اگرآپ نے ابھی تک چھریاں تیز نہیں کروائیں تو ابھی بھی وقت ہے جلدی جلدی کروالیں ورنہ رش بڑھ جائیگا ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *