عالم دین مولانا طارق جمیل نے بیمار بچے کی خواہش پوری کردی

عالم دین مولانا طارق جمیل نے بیمار بچے کی خواہش پوری کردی

74 views

ہر دلعزیز معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اپنے ننھے مداح سے مل کر اس کی دلی خواہش کو پورا کردیا۔

غانیہ نورین

دینی تعلیمات کیلئے خود کو وقف کرنے والے اور صدارتی تمغہ حاصل کرنے والے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ننھے بچے کی خواہش پوری کرکے عوام کے دل ایک بار پھر جیت لیے۔

پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائر ل ہوئی تھی جس میں اسپتال میں داخل ایک بچے نے طارق جمیل سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔جس مولانا طارق جمیل نے اپنے ننھے مداح کی یہ خواہش جلد پوری کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل کے اسٹور ایم ٹی جے کا کراچی میں افتتاح۔۔

طارق جمیل کے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر اسی بچے کیساتھ کچھ تصاویر شئیر کی گئیں ہیں جن میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ طارق جمیل بہت خوش دلی سے مسکراتے ہوئے اس بچے سے مل رہے ہیں اور ملاقات کے دوران انہوں نے بچے کا ہا تھ بھی تھاما ہو ا ہے ۔

اس کے علاوہ شئیر کی گئی تصویر پر یہ کیپشن درج تھا کہ”مولانا صاحب نے گزشتہ روز اس بچے سے ملنے کیلئے خاص طور پر اسلام آباد کی طرف سفر کیا جس نے سوشل میڈیا پر مولانا صاحب سے ملنے کی خواہش کا اظہار کی تھا”۔

مزید پڑھیں: ہردلعزیز مولانا طارق جمیل کے نام صدارتی تمغہ برائے حسن کارگردگی

پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طارق جمیل نے بچے کا پتا معلوم کرنے کی درخواست کی لیکن بچے کا پتا چلنے میں 4 دن لگ گئے اور پھر معلوم ہوا کہ بچہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل ہے اور چند دنوں بعد اس کا آپریشن بھی ہے۔

خیال رہے کہ مولانا طارق جمیل نے اپنے عقیدت مندوں سے بچے کی صحتیابی کیلئے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔

Source: Instagram
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *