مریم نواز کی سیاست کے ہی نہیں لباس کے  بھی چرچے

مریم نواز کی سیاست کے ہی نہیں لباس کے بھی چرچے

145 views

کبھی سرخ کبھی سیاہ تو کبھی ثقافتی لباس میں ڈھلا مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا انداز ۔۔۔۔۔۔صرف سیاست ہی نہیں بلکہ اکثر اپنے خوبصورت ترین لباس کے ذریعے سب کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔

غانیہ نورین

ٹرینڈز اور گلیمر کی دنیا میں اکثر شوبز یا اسپورٹس شخصیات کو اسٹائل آئیکون تصور کیا جاتا ہے ان کے کوئی بھی اپنائے گئے اسٹائل چند منٹوں میں فیشن کی دنیا میں رنگ بھرتے ہی ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے ان کے اپنائے گئے انداز کو کاپی بھی کیا جاتا ہے۔

مگر آج کے دور میں کئی سیاسی شخصیات بھی ایسی ہے جن کے ملبوسات ، فٹ ویئر  اور زیورات بھی ٹرینڈ سیٹر کی دوڑ میں بازی لے جاتے ہیں۔

پاکستانی سیاستدانوں کی بات کی جائے تو ان میں سب سے پہلا نام مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا آتا ہے ، انتخابی مہم ہو یا جلسے جلوس مریم نواز کے متاثر کن ملبوسات ہر ایک کی آنکھوں کو بھا جاتے ہیں۔

Maryam Nawaz Dress Designs Style | @Global fashion of the year - YouTube

سیاسی معاملات میں متحرک رہنے کے ساتھ ساتھ مریم نواز اپنے ملبوسات اور فیشن اشیاء کا کافی سوچ سمجھ کر انتخاب کرتی ہیں اور یوں وہ سب کی توجہ اپنی جانب موڑنے میں کامیاب بھی ہوجاتی ہیں۔

چلیں چند ایسی خصوصیات جانتے ہیں جس کے باعث مریم نواز چرچوں کی وجہ بنتی ہیں۔

مزید پڑھیں: مریم نواز روز لسی نہیں پیتیں،مگر کیا پیتیں ہیں خود بتا دیا ۔۔

لباس

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز زیادہ تر Solid Colour یعنی ایک ہی اور شوخ رنگ کا انتخاب کرتی ہیں ، ایک رنگ کی قمیض اور اسی رنگ کی شلوار زیب تن کرتی ہیں جسکی وجہ سے وہ ایک مضبوط اور خودمختار سیاستدان کے طور پر ابھرتی ہیں۔

PICTURES | 10 times Maryam Nawaz BEDAZZLED us with her fashion sense!

Maryam Nawaz's Designer Shoes Become the Talk of the Town - Lens

Image

اگر پرینٹڈ ڈیزائن ہو تو بہت کم اور مناسب پرینڈس کا انتخاب کرتی ہیں جن میں اکثر فلورل ڈیزائن کے ملبوسات شامل ہیں۔

Fashion & Politics: Maryam Nawaz emerges as a strong player when it comes to statement style

Image

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے سوشل میڈیا پر چرچے،مگر ایسا کیا ہوا ۔۔؟؟

فٹ ویئر

مریم نواز کی متاثر کن شخصیت کی وجہ ان کے مہنگے ترین شوز بھی ہیں وہ اکثر فٹ ویئر کیلئے مہنگے ترین برینڈز کا انتخاب کرتی ہیں جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار بھی رہتی ہیں۔

Arsalan Mem0n (@arsalanfarooq24) | Twitter

Image

Maryam Nawaz's Manolo Blahnik shoes steal spotlight away from her politics at APC

ثقافتی پہلو

مسلم لیگ ن کا جلسہ اگر بلوچستان میں ہو تو مریم نواز پھشک (کڑھائی شدہ بلوچی لباس) زیب تن کرتی ہیں اگر سندھ میں انتخابی ریلی کا حصہ بننا ہو تو سندھی اجرک کے رنگ میں ڈھل جاتی ہیں۔

Image

سیاسی میدان میں ملک کی ثقافت کو اپنانا ایک حقیقی لیڈر کی پہچان ہے جو عوامی مسائل کو ہر سطح پر بیان کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

Image

تحفے تحائف

مریم نواز کی وجہ شہرت عوام کی جانب سے دیے گئے تحفے تحائف بھی ہیں، وہ تحفے میں دیئے گئے ہاتھ سے بنے زیورات اور لباس کو دل سے تسلیم کرتی ہیں اور اسی کو پہن کر دھواں دھار تقریر بھی کرتی نظر آتی ہیں۔

Maryam calls Imran's GB province promise a lie - Newspaper - DAWN.COM

May be an image of 3 people, people standing and outerwear

Fashion face-off during the G-B Elections - The Current

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مریم نواز سیاسی میدان میں ایک کامیاب سیاستدان کے ساتھ ساتھ ایک اسٹائل آئیکون بھی ہیں جس کی وجہ سے وہ اکثر خبروں کی وجہ بن جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صنم ، ایمان علی سانولی رنگت کی وجہ سے مریم نواز کی بائیوپکچرکرنے کے قابل نہیں

Source: Social Media
Content:Ghania Naureen
مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *