پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین کینسر سے انتقال کرگئے ۔۔

پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین کینسر سے انتقال کرگئے ۔۔

33 views

سابق صدر پاکستان ممنون حسین طویل علالت کے بعد 80 سال کی عمر میں کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

صبحین عماد

پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ کم گو سابق صسر ممنون حسین مانے جاتے ہیں طویل عرصے سے کیسنر کی جنگ لڑنے والے ممنون حسین ظویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور اہل خانہ کے مطابق سابق صدر ممنون حسین بدھ کو خالق حقیقی سےجاملے اور وہ کینسرے کےعارضے میں مبتلا تھے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل چوہدری طارق کا کہنا تھا کہ انہیں فروری 2020 میں کینسر تشخیص ہوئی تھی اور زیر علاج تھے اور چند روز قبل انہیں کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

انہوں نے بتایا کہ سابق صدر نے بیوہ اور تین بچوں کو سوگوار چھوڑا، ان کے بیٹے سلمان حسین خاندانی کاروبار دیکھتے ہیں جبکہ عدنان حسین اور ارسلان حسین ملازمت کرتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے ممنون حسین ستمبر 2013 میں ملک کے 12 ویں صدر مملکت منتخب ہو ئے تھے اور ستمبر 2018 میں اپنے منصب سے سبکدوش ہو گئے تھے۔

ممنون حسین سے قبل 2013 میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پاکستان کے صدر تھے جبکہ ان کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عارف علوی 2018 میں 5 سال کے لیے ملک کے 13 ویں صدر منتخب ہوگئے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے ممنون حسین فروٹ کے برآمد کے کاروبار سے وابستہ رہے جبکہ 1960 سے سیاست میں حصہ لے رہے تھے اور بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے فعال رکن بنے۔

ممنون حسین جون 1999 میں مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت کے دوران سندھ کے گورنر مقرر ہوئے اور جنرل پرویز مشرف کی جانب سے نواز شریف کی حکومت کے خاتمے کے بعد اکتوبر 1999 میں وہ گورنر سندھ کے عہدے سےمستعفی ہوگئے۔

سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ لیاقت جتوئی کے مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں، 2002 میں کراچی کے حلقہ این اے-250 سے قومی اسمبلی کے لیے انتخابات میں بھی حصہ لیا لیکن کامیابی نہیں ملی۔

انہوں نے انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، جو غیر جانب دار صدر بننے کے لیے ایک علامتی فیصلہ تھا۔

ممنون حسین 1940 میں متحدہ ہندوستان کے شہر آگرہ میں 1940 میں پیدا ہوئے اور 1947 میں ان کے والدین نے پاکستان ہجرت کی اور وہ ان کے ساتھ پاکستان آگئے تھے۔

تقسیم برصغیر سے قبل آگرہ میں پیدا ہونے والے ممنون حسین نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ 1949 میں پاکستان ہجرت کی تھی۔

1963 میں کراچی یونیورسٹی سے کامرس میں گریجویشن کرنے والے ممنون حسین نے آئی بی اے کراچی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کر رکھا تھا۔

ابتدا میں اپنے والد کے کاروبار کی دیکھ بھال کرنے والے ممنون حسین نے بعد میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں اپنا کاروبار شروع کیا تھا

سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر صدر عادرف علوی، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اپوزیشن لیڈر شہباز شرہف سمیت سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے بیان میں سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی ممنون حسین کی وفات پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے اور ان کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

source: Media News
content:Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *