پسنی میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید

پسنی میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید

33 views

پسنی کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، پاک فوج کے ایک کیپٹن اور سپاہی شہید ہوگئے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں نے پسنی کے قریب خدا بخش بازار میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ایما پر شرپسند عناصر بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بزدلانہ حملے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ نہیں کرسکتے، سیکورٹی فورسز امن کے خلاف ایسی مذموم کارروائیوں کو ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

معروف صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں شہید آفان مسعود اور ان کے نومولود بچےکی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ شہید کا دو ماہ قبل ہی بیٹا پیدا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کرم ایجنسی میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن باسط اور حضرت بلال نے شہید ہوئے تھے جبکہ آپریشن میں تین دہشت گرد بھی جہنم واصل ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: کرم میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں پاک فوج کے دو اہلکار شہید

Source: ISPR
مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *