آرٹس کونسل انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کرافٹس کی تقریب اسناد و اعزاز

آرٹس کونسل انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کرافٹس کی تقریب اسناد و اعزاز

21 views

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے آرٹس کونسل انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کرافٹس کے فارغ التحصیل طلبا  و طالبات کے اعزاز میں تقریبِ تقسیم ایوارڈز آرٹس کونسل آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی جس کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید سردار علی شاہ تھے۔۔

تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، سیکریٹری اعجاز احمد فاروقی، پرنسپل ACIACشاہد رسام نے شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض ہما میر نے انجام دیے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے کہاکہ یہ معاشرہ آرٹ کے بغیر نہیں چل سکتا،ہمیں تخلیقی فنکار اور صادقین چاہئیں،آپ میں سے کوئی پکاسو ہو گا کوئی مائیکل اینجلو ہوگا، ،امید ہے کہ آرٹس کونسل بہت جلد جامعہ میں تبدیل ہوگا، بہت اچھا لگا یہ دیکھ کر کہ یہاں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والا طالب علم موجود ہے جس کا سہرا صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کے سر جاتا ہے۔

 وزیرثقافت تے  سید سردار علی شاہ نے پوزیشن لینے والے طلباء کو 3لاکھ روپے نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا،

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ طلباء پر فخر محسوس کرتا ہوں جنہوں نے آج آرٹس کونسل کی عزت میں اضافہ کیاہے، میں نے آپ سب طالب علموں کا کام دیکھا ہے، جب یہ بچے آرٹس کونسل آئے تو سہمے ہوئے پرندے کی مانند تھے، سب نے پانی سے رنگوں سے مٹی سے اپنی دنیا بنائی، آپ سب آرٹس کونسل کے ایلمنائے بن چکے ہیں۔

ACIACکے پرنسپل شاہد رسام نے کہاکہ محمد احمد شاہ کا خواب پورا کرنے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ACIACکا نام پوری دنیا میں مشہور ہوگا، آج ہمارا اسکول پورے پاکستان میں ایک پہچان بن چکا ہے، میں اپنے اسکول کے اساتذہ سمیت پوزیشن ہولڈرز اور تمام طلباء و طالبات کو بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں

 آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے صدر محمد احمد شاہ نے سید سردار علی شاہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔پوزیشن ہولڈرز میں فاونڈیشن ڈپارٹمنٹ کی زرناب آفتاب، رابعہ علی، وسامہ ناصر، فرسٹ ایئر میں حبیبہ مجیب، اسد علی، سچن کمار، کرن اسلم، آکاش جوراج، سید نور حسین، چار سالہ ڈپلومہ میں تسنیم شبیر، روما، دو سالہ سرٹیفکیٹ میں رمشا خان، محمد جواد جان، بہزاد احمد، ارماش سلیم شامل ہیں۔

Source Arts Council Karachi

مصنف کے بارے میں
Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *