گاڑی کی بونٹ پر دلہن کی انوکھی انٹری،دیکھنے والے سب حیران

گاڑی کی بونٹ پر دلہن کی انوکھی انٹری،دیکھنے والے سب حیران

92 views

گاڑی کی بونٹ پر انٹری دینے والی دلہن مشکل میں پھنس گئی، بھارتی پولیس نے دلہن اور ان کے رشتے داروں کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

غانیہ نورین

ہر لڑکی کی خواہش کی طرح بھارتی ریاست کی رہائشی کی بھی ایک لڑکی کو اپنی شادی یادگار بنانے کا خواب تھا ، جس کیلئے اس نے شادی کے دن گاڑی کی بونٹ پر بیٹھ کر انٹری دینے کا فیصلہ کیا۔

پھولوں سے سجی جیپ کے بونٹ پر بیٹھ کر بنی سنوری دلہن نے جب انٹری ماری تو تقریب کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔

ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن عروسی لباس پہنے اور بنا ماسک کے جیپ کے اوپر بیٹھی اپنی شادی کی تقریب میں انٹری دے رہی ہے اور ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد دلہن کے اس منظر کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔

مگر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انوکھے واقعہ دلہن سمیت دلہن کے رشتہ داروں کیلئے ایک بڑا مسئلہ بن گیا کیونکہ بھارتی پولیس کے مطابق دلہن اور دلہن کے رشتہ داروں کیخلاف موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس مقدمے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں کیونکہ دلہن سمیت دلہن کے رشتہ داروں نے تقریب میں ماسک نہیں لگائے ہوئے تھے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *