صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا؟؟

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا؟؟

12 views

مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنا اکاؤنٹ بنالیا۔

غانیہ نورین

دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہونے والی ایپلی کیشن ٹک ٹاک میں اب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی جلوہ گر ہونگے، انہوں نے ٹک ٹاک پر اپنی پہلی ویڈیو جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صدر مملکت کے ٹک ٹاک کی پہلی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ریاستی سربراہ کے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کے اکاؤنٹ کی تصدیق کی گئی۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ نئی نسل کو مثبت رجحانات کی جانب راغب کرنے کے لیے صدر مملکت کی جانب سے ٹک ٹاک پر پیغامات جاری کیے جائیں گے۔

ساتھ ہی صدر مملکت کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس میں وہ نئی نسل کو وطن سے محبت کرنے کا پیغام دیتے دکھائی دیے۔

ویڈیو میں صدر مملکت عارف علوی صاحب نے نئی نسل کو پیغام دیا کہ وہ اس ملک کے ایسے خواب دیکھنے والے شخص ہیں جو ہر چیز میں روشنی کی ایک کرن دیکھ رہے ہیں، ان کے لیے پاکستان ایک آفتاب کی شکل اختیار کر رہا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں نوجوانوں کو کہا کہ وہ مثبت تبدیلی کے ساتھ آگے بڑھیں اور وطن کی تعمیر کریں، اس کی ترقی میں کردار ادا کریں۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک ایپ پر پاکستان کے صدرسے قبل بھی متعدد ممالک کے سربراہان اور وزرائے اعظم کے اکاؤنٹ بنے ہوئے ہیں۔

Source:Dawn
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *