سام سنگ کمپنی نے پاکستان کے لیے خوشخبری سنا دی ۔۔

سام سنگ کمپنی نے پاکستان کے لیے خوشخبری سنا دی ۔۔

80 views

پاکستان کے لئے ایک اور اچھی خبر سام سنگ نے لکی گروپ کے ساتھ پاکستان میں اپنے فون تیار کرنے کے لئے مقامی شراکت دار کی حیثیت سے معاہدہ کیا ہے۔

صبحین عماد

 حکومت کی مقامی مینوفیکچرنگ پالیسی کی کارکردگی کا ثبوت ہے انشاء اللہ یہ یونٹ دسمبر 2021 ء تک پیداوار کا آغاز کر دے گا

خیال رہے کہ جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ لگانے کے لیے تین سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ بات چیت شروع کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک معاہدے ایم ڈی ایم پی کے تحت غیرملکی سیل فون کمپنیوں کو مینوفیکچرنگ یونٹ لگانے کی اجازت دی ہے۔ اس کا مقصد “میک اِن پاکستان” کے سائے تلے مصنوعات کی تیاری کرنا ہے اور درآمدات کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

پاکستان کے ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے مطابق مالی سال 2020-21 کے دوران 1 ارب 86 کروڑ ڈالرز کے موبائل فونز امپورٹ کیے گئے تھے جبکہ مالی سال 2019-20 میں یہ درآمدات 1 ارب 13 کروڑ 8 لاکھ ڈالرز تھیں۔

اقتصادی سروے 2020-21 کے مطابق جولائی 2012 سے فروری 2021 کے دوران ٹیلی کام سیکٹر میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 3 ارب 9 کروڑ ڈالرز رہی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2020-21 کے پہلے 8 ماہ کےدوران ٹیلی کام سیکٹر میں مجموعی طور پر سرمایہ کاری کا حجم 46 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں موبائل فونز استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 18 کروڑ 3 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

source: media reports
content: sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *