یہ لڑکی لگتی ہی نہیں۔۔عبدالرزاق کی خاتون قومی کرکٹر پر تنقید ۔۔

یہ لڑکی لگتی ہی نہیں۔۔عبدالرزاق کی خاتون قومی کرکٹر پر تنقید ۔۔

51 views

سا بق قو می کرکٹر عبدالرزاق کو خاتون کرکٹر پر تنقید بھاری پڑ گئی

صبحین عماد

راوا نیوز کے مطابق ایک ٹی وی شو میں شریک سابق کرکٹر عبدالرزاق نے خا تو ن کرکٹر ندا ڈارسے بھی گفتگو کی ۔  ٹاک شو میں عبدا لرزا ق  نے  ندا ڈار کی جسامت اور ان کی شادی کے حوالے سے تبصرہ کیا ۔

جب  میزبا ن نے  ندا ڈار سے پوچھا کہ اگر وہ کرکٹر نہ ہوتیں تو کس شعبے کا انتخاب کرتیں۔ اس پر ندا ڈار نے کہا کہ میں پھر بھی پروفیشنل اتھلیٹ ہی بنتی۔ لڑکیوں کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ جتنی کرکٹ کھیل سکتی ہیں کھیل لیں، کیونکہ شادی کے بعد کچھ پتا نہیں ہوتا۔

 نداڈار کی بات پر تبصرہ کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہہ دیا کہ ”ان کی شادی نہیں ہوتی، ان کی فیلڈ ایسی ہے، جب یہ کرکٹربن جاتی ہیں تو پھر یہ چاہتی ہیں کہ مردوں کی ٹیم کے لیول تک آ جائیں۔ یہ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ صرف مرد ہی نہیں، وہ بھی یہ سب کچھ کر سکتی ہیں۔ اس لیے وہ احساسات شادی کرنے سے ختم ہو جاتے ہیں۔

 عبدالرزاق نے مزید کہا کہ ”آپ ان سے (نداڈار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے)ہاتھ ملا کر دیکھ لیں، یہ لڑکی تو نہیں لگتیں۔اس کے جواب میں نداڈار نے کہا کہ ہمارا پیشہ ایسا ہے کہ ہمیں جم کرنا پڑتا ہے، ہمیں فٹ رہنا ہوتا ہے۔ان کی بات کاٹتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ آپ ان کے بالوں کا سٹائل ہی دیکھ لیں ان کی اس انداز میں گفتگو نے سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ مچا دیا

 سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس پروگرام کے ویڈیو کلپس شیئر کیے جارہے ہیں جبکہ عبدالرزاق  کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا  کہ انہیں خواتین کرکٹرز کے متعلق ایسے صنفی امتیاز پر مبنی جملے نہیں بولنے چاہئیے تھے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *