حیران کن انکشاف: وزیراعظم عمران خان کے نمبر کو ہیک کرنے کی کوشش

حیران کن انکشاف: وزیراعظم عمران خان کے نمبر کو ہیک کرنے کی کوشش

31 views

ہیکرز کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے ٹیلی فون کو ہیکنگ سافٹ ویئر سے ہیک کرنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔

غانیہ نورین

اسمارٹ فونز نے جہاں انسانی زندگی کو آسان بنایا ہے وہیں اس سے جڑے خطرات کو بھی مزید بڑھاوا دیدیا ہے، موبائل ، کمپیوٹرز پر ہیکرز ایک وباء کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے جس کی زد میں عام انسانوں سے لیکر معروف شخصیات اور حکمران بھی آرہے ہیں۔

حال ہی میں برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پرانے نمبر کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا جیف بیزوس کا موبائل سعودی شہزادے نے ہیک کیا؟؟؟

رپورٹ کے مطابق جس وقت نمبر ہیک کرنے کی کوشش کی گئی اس وقت عمران خان وزیراعظم نہیں تھے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ایجنسیوں نے چینی صحافیوں اورسکھ علیحدگی پسند رہنماؤں کے ٹیلی فون بھی ہیک کیے۔

اس کے علاوہ ان کی جانب سے کشمیری حریت رہنماوَں، پاکستانی سفارتکاروں کے نمبروں کو بھی ہیک کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال دنیا کے امیر ترین شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں، ہیک کیے جانے والے اکاؤنٹس ہولڈرز میںدنیا کے امیرترین شخص بل گیٹس ، سابق امریکی صدرباراک اوباما، مائیک بلوم برگ، امیرترین شخص جیف بیزوس، امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اور اوبر کا اکاؤنٹ ہیک سمیت اہم شخصیات شامل تھیں۔

مزید پڑھیں: بل گیٹس ، اوبامہ سمیت معروف ترین شخصیات کے اکاؤنٹ ہیک

Source:Hum News
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *