راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
ملک میں چوری کی واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، بہاولپور میں نصب عالمی شہرت یافتہ اولمپین سیمع اللہ خان کے مجسمے سے چور گیند کے بعد ہاکی بھی لے اڑے۔
غانیہ نورین
ملک کے بڑے شہروں میں دن دیہاڑے چوری اور ڈکیتی کے واقعات عام ہیں، شہری آئے دن موبائل فونز ،پیسے اور قیمتی اشیاء راہ چلتے ان چوروں کو دے دیتے ہیں مگر گزشتہ روز ایک واقعے نے پورے ملک کو حیرانی اور پریشانی میں اس وقت مبتلا کردیا جب عالمی شہرت یافتہ اولمپین سمیع اللہ خان کے مجسمے سے گیند کے بعد ہاکی چوری ہونے کی خبریں ٹی وی چینلوں پر شہ سرخیاں بن گئیں۔
اطلاعات سامنے آنے پر معلوم ہوا کہ چور اولمپیئن سمیع اللہ خان کے آبائی شہر بہاولپور میں ان کے مجسمے کے ساتھ رکھی جانے والی ہاکی اور گیند اٹھا کر لے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ترقی میں بہت چوریاں ہوتی ہیں،ندا یاسر کے ساتھ پیش آیا افسوس ناک واقعہ۔۔
راوا نیوز کے مطابق اولمپیئن کا مجسمہ ایک ماہ قبل بہاولپور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں نصب کیا گیا تھا، ضلعی پولیس کے مطابق مجسمے کی گیند دو روز قبل چوری ہوئی جبکہ گزشتہ رات ہاکی کو بھی غائب کردیا گیا تھا۔
مجسمے سے ہاکی اور گیند چرانے کا معاملہ جب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آیا تو صارفین نے شدید غصے و غم کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی اور اسے دوبارہ اصل حالت میں بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: قیمتی موبائل چوری کرنے والے چور نے مالک کو موبائل واپس کیوں کیا؟؟
ٹوئٹر صارف وقار احمد نے مجسمے کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لاعلمی اپنے عروج پر ہے۔ ’ہاکی کے قومی ہیرو اولمپیئن سمیع اللہ کا مجسمہ بہاولپور میں نصب کیا گیا تھا۔ کسی نے مجسمے سے ہاکی اور گیند چوری کر لی ہے۔ معلوم نہیں کہ بطور قوم ہم کہاں جا رہے ہیں۔‘
Ignorance at its peak, A statue of National hockey hero Olympian Samiullah was erected in Bahawalpur. Someone stole the hockey and the ball in this statue.We don't know as a Nation where we are going us.
Caption Please 😑😑 pic.twitter.com/eL3jNt2K3w— Waqar Ahmed (@WaqarAhmedNisar) July 18, 2021
ٹوئٹر صارف برکت خٹک نے لکھا کہ یہ مجسمہ ہاکی کے بغیر کتنا بور ہو رہا ہو گا۔ ساتھ ہی ایک اور صارف نے جواب دیا کہ ’موقع ملتے ہی اس کو بھی لے جائیں گے۔‘
موقع ملتے ہی اس کو بھی لے جائینگے
— SiD (@sibghatsid) July 18, 2021
ٹوئٹر صارف ڈاکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال نے مجسمے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور گیند چُرا لی گئی۔ شرم آتی ہے بتاتے ہوئے۔‘
سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور گیند چُرا لی گئی۔ شرم آتی ہے بتاتے ہوئے۔ #saimullah pic.twitter.com/LzIUltmwmF
— Dr. Javed Iqbal (@_surgeonjaved) July 18, 2021
صارفین کی شدید تنقید کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی اور مجسمے کو اسکی اصلی حالت میں بحال کردیا گیا ہے،
ڈی پی او کے مطابق چوری کا مقدمہ درج کرنے کے بعد مجسمےکو اصل حالت میں بحال کردیاگیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹھہرے میں لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چور بھی ڈیجیٹل ہوگئے، کروڑوں مالیت کے بٹ کوائن لے اڑے
اس بارے میں سمیع اللہ خان کا کہناہے کہ مجھے سوشل میڈیا کے ذریعے اس ناروا سلوک کا علم ہوا، جس نے بھی یہ حرکت کی ہے یہ اچھی بات نہیں ہے۔ ہاکی اور گیند لے جانے والے سے میری درخواست ہے کہ وہ مجسمے کے ساتھ ہاکی اور گیند کو واپس رکھ دیں۔
خیال رہے کہ نامور پاکستانی ہاکی کھلاڑی سمیع اللہ 6 ستمبر 1951 کو بہاولپور میں پیدا ہوئے تھے۔ سمیع اللہ نے 1976 کے مانٹریال اولمپکس سے 1982 تک منعقد ہونے والے عالمی ہاکی ٹورنامنٹس کے متعدد مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
سمیع اللہ کی رفتار کے باعث انہیں فلائنگ ہارس کا خطاب دیا گیا تھا۔14 اگست 1983 کو حکومت پاکستان نے سمیع اللہ کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔
Source: Media Reports
Content:Ghania Naureen
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Error: Could not authenticate you.
Your email address will not be published. Required fields are marked *