راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
ڈھونڈوگے اگرملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم ۔۔
معروف اداکارہ نائلہ جعفری طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئی،
صبحین عماد
اداکارہ نائلہ جعفری ہفتے کی شام انتقال کرگئیں، وہ 2016 سے عرصے سے کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا تھیں، کچھ عرصہ قبل ان کا کیموتھراپی بھی ہوا جب کہ اس دوران وہ کئی مرتبہ اسپتال میں داخل بھی ہوئیں۔
نائلہ جعفری نے پی ٹی وی پر ڈرامہ نویس اشفاق احمد کی ڈرامہ سیریز ’ایک محبت سو افسانے‘ کے کھیل ’چنگھاڑ‘ سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔ ڈرامہ سیریل موسم، لمحہ لمحہ زندگی، کہانی ایک رات کی، اک کسک رہ گئی، تھوڑی سی خوشیاں اورعکس سمیت کئی ڈراموں میں کردارنگاری کی۔ 2011 میں ناپا کے اسٹیج ڈرامہ بیگم جان میں ان کی اداکاری کو کافی پذیرائی ملی
اداکاری کے علاوہ نائلہ جعفری فیشن ڈیزائنر اور بوتیک بھی چلارہی تھیں، حال ہی میں نائلہ جعفری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انھوں نے فنون لطیفہ سے وابستہ افراد اورمخیر حضرات سے علاج معالجے کےلیے امداد کی اپیل کی تھی، صدر آر ٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اداکارہ نائلہ جعفری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی نائلہ جعفری کے انتقال پر گہرے دکھ میں ہیں، وہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی زبردست اداکارہ تھیں، نائلہ جعفری کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشا ڈیفنس فیز 2 میں ادا کی گئی بعد ازاں انہیں کالا پل کے قریب آرمی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
source: Express News
content: Sabheen Ammad
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Error: Could not authenticate you.
Your email address will not be published. Required fields are marked *