5 10 808x454

عید قربان کے پکوان : گلاوٹ کا قیمہ کیسے بنائیں۔۔

87 views

گلاوٹ کا قیمہ یہ پکوان خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ہے جو لذیذ اور مزے دار کھانوں کے دیوانے ہیں۔ گلاوٹ کا قیمہ برِصغیر کی ایک شاندار روایتی   ڈش ہےجس میں بھنے ہوئے مسالوں میں قیمے کو میرینیٹ کرکے تیز آنچ پر پکایا جاتا ہے

صبحین عماد

اس عید پر گھر میں گلاوٹ کا قیمہ تیار کریں اور اپنے دوستوں اور مہمانوں کی اچھے سے تواضع کریں۔ اگر گلاوٹ کے قیمے کے ساتھ آپ گرم گرم نان یا قلچے کا اہتمام کرلیں تو اس کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔ نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر آپ گلاوٹ کا قیمہ بنانے کی آسان ترکیب جان سکتے ہیں۔

ایک کلو قیمہ

ادرک ایک چھوٹا پیس

لہسن ایک پوری گڈی

پیاز ایک درمیانی سائز کی

لال مرچ حسب ذائقہ

نمک حسب ذائقہ

دھنیا پاؤڈر ایک ٹی اسپون

گرم مصالحہ پسا ہوا جس میں خشخاش بھی شامل ہو ایک ٹی اسپون

بیسن 2 ٹیبل اسپون

کچا پپیتا آدھا درمیانی سائز کا

آئل 2 ٹیبل اسپون

ترکیب

بیسن کو بھون لیں ، کچا پپیتا چھلکے سمیت پیس لیں یا کدوکش بھی کر سکتے ہیں ۔ قیمے مین تمام مصالحے مکس کر کے پانچ چھ گھنٹے کے لئے رکھ دیں گرمی کے موسم میں 2 سے تین گھنٹے رکھیں ۔ اس کے بعد آئل ڈال کر دم کی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں ۔۔ تقریباً دو سے تین گھنٹے اس کو دم کی آنچ پر ہی پکنے دیں ۔۔

آخرمیں کوئلے کا دم دیں اس کے لئے روٹی یا پیاز کے چھلکے پر جلتا ہوا کوئلہ رکھ کر اچھی طرح برتن کو ڈھک دیں تا کہ بھاپ نہ نکلے ۔۔ ڈھکن اس ہی وقت کھولیں جب سرو کرنا ہو

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *