بڑی عید کے بڑے مزے ۔۔ عید منائیں مگر خیال سے ۔۔

بڑی عید کے بڑے مزے ۔۔ عید منائیں مگر خیال سے ۔۔

43 views

عید کا پہلا دن تو جیسے تیسے قربانی کے گوشت اور بھاگ دوڑ میں گزر جاتا ہے لیکن عید کے دوسرے اور تیسرے دن سے ہی گھروں میں دعوتوں اور بارپی کیو کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے

 

جبکہ کچھ گھروں میں دوسرے اور تیسرے دن بھی قربانی کی جاتی ہے کیونکہ اکثر گھروں میں ایک سے زائد جانوروں کی قربانی بھی کی جاتی ہے اور اسی خیال سے پہلے اور دوسرے دن پر قربانی رکھی جاتی ہے اور پہلے دن جو قصائی ڈھونڈنے سے بھی ہاتھ نہیں آتے دوسرے دن خود چل کر آجاتے ہیں اور ریٹ بھی عرش سے فرش پر آجاتے ہیں دوسری جانب بچہ پارٹی کی ٹولی ہے جو عید سے پہلے جانوروں کی دیکھ بھال اور ان کے ساتھ کھیلنے میں پوری طرح مصروف رہتی ہے جن کا نہ دن کا پتہ چلتا ہے نہ رات کا اور پھر جانوروں کی قربانی کا عمل دیکھنے میں بھی سب سے آگےکھڑے نظر آتے ہیں

عید  قربان  کے پہلے  روز سنت ابراہیمی کی ادائیگی اور گوشت کی تقسیم کے بعد اقسام کے پرتکلف کھانوں سے دعوتیں اڑانے کا سلسلہ بھی عروج پرپہنچ جاتا ہے

۔ ملک بھر میں نماز عید الاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد فرزندان توحید اجتماعی اور انفرادی طور پر سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ عزیز رشتہ داروں اور مستحق افراد میں گوشت کی تقسیم بھی کی جاتی ہے لیکن کچھ سالوں سے یہ سب رونقیں کورونا کے سائے میں منائی جارہی ہیں او اس سال بھی یہی خطرہ سروں پر منڈلا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس سال بھی کورونا کے سائے میں ہی عید کو گزارنا ہوگا

عید الاضحیٰ ایک طرف تو سنت ابراہیمی کی تکمیل کرنے اور غریب و نادار افراد کو اپنے دستر خوان میں شریک کرنے کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کا موقع ہے تو دوسری جانب اس روز دوستوں رشتہ داروں سے مل بیٹھنے کا موقع بھی مل جاتا ہے۔

جب سب مل بیٹھیں تو مزے مزے کے کھانوں کا اہتمام کیوں نہ ہو، اور عید الاضحیٰ تو ہے بھی مزیدار پکوان بنانے کا نام، تو ایسے موقع پر دستر خوان پر ہاتھ روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔ لیکن ایسے میں بے احتیاطی آپ کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔

چونکہ عید کے دنوں میں مرغن اور مصالحہ دار پکوان بہت زیادہ کھانے میں آتے ہیں تو ایسے میں معدے اور پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہوجانا ایک عام بات ہے۔ اسی صورتحال سے بچنے کے لیے صحت کا خاص خیال رکھیں اور کھانے پینے میں بد احتیاطی نہ کریں

content:Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *