عید قربان کے پکوان: اس عید پر بنائیں کچے گوشت کی بریانی

عید قربان کے پکوان: اس عید پر بنائیں کچے گوشت کی بریانی

48 views

بڑی عید کے آتےہی بڑی دعوتوں کا بھی سلسلہ خوب شروع ہوجاتا ہے گھروں میں مزے مزے کے پکوان کی تیاریاں بھی عروج پر پہنچ جاتی ہیں

صبحین عماد

اور ایسے میں بریانی تو دسترخوان کی شان سمجھی جاتی ہے جہاں گوشت کی بریانی خاصی مقبول ونہی حیدرآبد کی مشہر کچے گوشت کی بریانی بھی اب دعوتوں میں بڑے شوق سے بنائی اور پیش کی جاتی ہے تو آپبھی اس عید پر اپنے دسترخوان کو سجائیں مزیدار کچے گوشت کی بریانی سے ۔

اجزاء

بکرے کا گوشت ایک کلو

چاول ایک کلو

لہسن اور ادرک (پسا ہوا) ایک چاے کا چمچ

دہی آدھا کلو

نمک 2چاے کے چمچ

کالا زیرہ ایک چاے کا چمچ

ٹماٹر 6 سے 8عدد

پیاز 3عدد

لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

ہلدی آدھا چاے کا چمچ

سبز مرچ 6 عدد

پپیتا (پسا ہوا) 4 چاے کے چمچ

گھی 2 بڑے چمچ

ترکیب

چاولوں کو صاف کر کے دھو لیں اور ایک کنی پر ابال لیں ، یعنی وہ اَدھ کچے اَدھ پکے رہیں ۔ چاول ابالتے وقت ان میں ایک چاے کا چمچ نمک اور زیرہ بھی شامل کر دیں ، ساتھ ہی دو تین عدد ہری مرچیں بھی اس میں ڈال دیں۔ دو عدد پیاز اور ٹماٹر باریک کاٹ کر بقیہ تمام مسالوں اور اشیا سمیت گوشت میں شامل کر دیں۔ پتیلی میں گھی گرم کر لیں اور ایک پیاز باریک کاٹ کر تلیں یہاں تک کہ اس کی رنگت ہلکی بادامی ہو جاے پھر اس پیاز میں تمام اشیاء سمیت گوشت ڈال دیں اور اس کے اوپر چاول پھیلا دیں۔ ساتھ ہی عرق گلاب میں زردے کا رنگ شامل کر کے اوپر ڈال دیں اور مدہم آنچ پر ایک گھنٹے کے لیے پتیلی رکھ دیں ۔ جب بریانی پر دم آجاے تو چاولوں اور گوشت کو چمچے کی مدد سے ہلا دیں لزیز بریانی تیار ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *