قربانی کے گوشت کو کس طرح محفوظ کریں۔۔۔؟؟

قربانی کے گوشت کو کس طرح محفوظ کریں۔۔۔؟؟

46 views

سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد قربانی کے گوشت کو کاٹنا اور اس کو محفوظ  رکھنا ایک مشکل مرحلہ ہے مگر چند باتوں پر عمل کرکے قربانی کے گوشت کو حفظان صحت کے مطابق محفوظ  کیا جاسکتا ہے۔

غانیہ نورین

گزشتہ 3 سالوں کے دوران عید الاضحیٰ گرمیوں کے موسم میں آرہا ہے جہاں قربانی کے گوشت کو گرمی اور خراب ہونے سے بچانا خواتین کیلئے کسی امتحان کم نہیں ہوتا، گوشت کی کٹائی ، صفائی اور پھر حصے لگانا ایک مشقت طلب کام ہے۔

تاہم اپنے وقت کو بہتر طریقے سے انجام دینے اور گوشت کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق محفوظ کرنے کیلئے چند باتیں ذہن میں رکھیں۔

درجہ حرارت

گوشت کو روم ٹیمپریچر میں رکھے، کیونکہ قربانی کے وقت گوشت کا درجہ حرارت گرم ہوتا ہے، اسے پہلے کھلی فضاء میں رکھیں پھر صفائی کے بعد فریز کردیں۔

Amazing Village Beef Cutting | Full Cow Processing To Share Meat Whole Village Peoples | Qurbani Eid - YouTube

گوشت کی صفائی

گوشت کی حفاظت سے پہلے اس کی صفائی بہت اہم مرحلہ ہے، قربانی کے گوشت کو فریز کرنے سے پہلے گوشت کے پارچوں کو اچھی طر ح دھولیں اور چھلنی میں رکھ کر اسکا پانی نکلنے دیں۔ پھر چاہے اسے پارچوں کی شکل میں رکھیں یا بوٹیوں کی شکل میں یا قیمہ بنوالیں۔

گوشت کے پیکٹ

ایک وقت میں آپ کو جتنا گوشت استعمال کرنا ہے اس کے پیکٹ بنالے مگر پیکٹ بناتے ہوئے ایئر ٹائٹ تھیلیوں کا استعمال کریں تاکہ اس میں ہوا اور پانی نہ ہو۔

The Feast of Sacrifice: The dos and don'ts of Qurban meat | Daily Sabah

پیکٹ پرنام

اپنی آسانی کیلئے گوشت کے پیکٹ پر نام لکھ دیں تاکہ استعمال کرتے وقت آپ کو معلوم ہو کہ کون سا گوشت کس ڈش کیلئے استعمال ہوگا۔

فریزر کا ٹمپریچر

قربانی کے گوشت رکھنے سے پہلے فریزر کو ہائی کول پر کردیں تاکہ گوشت جلدی ٹھنڈا ہوجائے اور خراب ہونے سے محفوظ رہے۔

گوشت کا استعمال

کوشش کریں کہ جمے ہوئے گوشت کو پگھلانے کے بجائے ڈی فروسٹ کریں، آہستہ آہستہ گوشت پگھل جائے گا اور جراثیم سے محفوظ رہنے کے ساتھ گوشت تازہ اور صحت بخش رہے گا۔

Qurbani Ka Gosht Kese Banate Han - Meat Cuttung Style - Pakistani Flesh Cutting Style - YouTube

گوشت کی ہیک

قربانی کےگوشت کی ہیک ختم کرنے کیلئے پکانے سے پہلے گوشت کو نمک، پانی، بیسن اور سرکہ یا لیموں کا رس مل کر دھولیں پھر پکائیں۔

اخبار میں نہ لپیٹیں

قربانی کے دوران سب سے اہم اور توجہ طلب بات یہ ہے کہ قربانی کے گوشت کو اخبار کے کاغذ میں لپیٹ کر تقسیم نہ کریں اور نہ ہی رکھیں کیونکہ سیاہی میں سیسہ کا جُز شامل ہوتا ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

گوشت کب تک استعمال کرسکتے ہیں؟

بہتر اور صحت مند زندگی کیلئے اس بات کو ضرور یاد رکھیں کہ گوشت کو 3 ماہ سے زیادہ اسٹور نہیں کرنا چاہیے کیونکہ زیادہ عرصہ رکھنے سے گوشت کی غذائیت اور ذائقہ ختم ہوجاتا ہے۔

عید الاضحیٰ مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے جس میں مسلمان گائے، بکری، بھیڑ اور اونٹ اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہیں۔ شریعت کے مطابق قربانی کا یہ گوشت تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جن میں سے ایک حصہ غریبوں کیلئے، ایک رشتہ داروں کیلئے اور ایک حصہ اپنے لیے رکھاجاتا ہے۔

اللہ تمام امت مسلمہ کی قربانی اور جذبہ ایثار کو قبول فرمائیں اور ہر سال بہتر طریقے سے سنت ابراہیمی کے فریضے کو سرانجام دینے کی توفیق فرمائیں، آمین۔

Source:Media Reports
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *