مختلف ممالک میں عید الاضحی کیسے منائی جاتی ہے؟؟

مختلف ممالک میں عید الاضحی کیسے منائی جاتی ہے؟؟

23 views

بڑی عید میں خوشیاں بھی دیدنی ہوتی ہے ، پوری دنیا میں جہاں جہاں مسلمان پائے جاتے ہیں قربانی اور ایثار کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں اور سنت ابراہیمی کو عملی جامہ پہناتے ہیں۔

غانیہ نورین

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہیں، دنیا بھر میں ثقافتوں اور رواجوں کے اختلاف کے باوجود عید الاضحی منانے کے رجحان میں مشابہت پائی جاتی ہے۔

مساجد میں عید قربان کی نماز کی ادائیگی ہوتی ہے جہاں بچے بڑے بوڑھے جبکہ خواتین بھی صاف ستھرے نئے لباس پہن کر اجتماعات کا حصہ بنتے ہیں، ازار قربانی کے جانوروں سے بھرے ہوتے ہیں اور سڑکوں اور راستوں کے بیچ عید کے نئے کپڑے پہنے بچوں کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔

تاہم “قربانی کا جانور” جب تک زندہ رہتا ہے تو ہمیشہ سے اس عظیم مذہبی تہوار کے موقع پر آنکھوں کا تارا ہوتا ہے اور تمام تر نظریں اسی پر مرکوز ہوتی ہیں۔

A man handing meat to a less fortunate family

نماز عید کے بعد تمام امت مسلمہ مغرب کی نماز سے پہلے پہلے سنت ابراہیمی پر عمل پیرا کرتے ہیں اور اپنی استطاعت کے مطابق جانور کو اللہ کی راہ پر قربان کرتے ہیں۔

جس کے بعد دنیا بھر میں مختلف ذائقوں اور خوشبوؤں کے ساتھ یہ جانور لذیذ پکوانوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔

سعوی عرب

عید الاضحی کے دوران سعودی عرب میں ایک الگ ہی منظر ہوتا ہے لاکھوں کی تعداد میں حجاج کرام حج کی فرائض کی ادائیگی کرتے ہیں اور اسلامی احکامات کے مطابق ہر حاجی پر واجب قربانی کی مد میں لاکھوں جانور زبح کرتے ہیں، جس سے بلامبالغہ لاکھوں من گوشت حاصل کرکے غریب اور مستحق میں بانٹا جاتا ہے۔

 


Daily Trust Aminiya - Akalla Mahajjata 313 ne suka bar shan taba sigari bayan aiki

پاکستان

پاکستان میں عید الاضحیٰ کے دوران مسلمانوں میں کافی جوش و خروش شروع ہوجاتا ہے جبکہ بعض لوگ عید الفطر کے بعد بڑی عید کی تیاریوں میں لگ جاتے ہیں، بکرا عید کے دن قریب آتے ہی لوگ اپنی استطاعت کے مطابق جانور خرید لاتے ہیں اور اس کی خوب خاطر توازن کرتے ہیں۔

The beautiful story of Hajj & QurbaniEman Channel

بنگلہ دیش

بنگلہ دیش میں بھی عید الا ضحیٰ کی رونقیں عروج پر ہوتی ہے۔

Experts fear spike in Corona infections after Eid-ul Azha

بھارت

بھارت کی کئی ریاستوں پر گائے کے گوشت پر پابندی ہے تاہم بھارتی مسلمان بکرے اور دنبے کی قربانی کرتے ہیں۔

Eid Al-Adha 2020: History, Significance, Date, Celebrations And More To Know About 'Festival Of Sacrifice'

انڈونیشیا اور ملائیشیا

انڈونیشیا اور ملائیشیا میں زیادہ تر مسلمان اجتماعی قربانی کو ترجیح دیتے ہیں۔

Eid al-Adha | FAQ | Wonderful Malaysia

چین اور یورپی ممالک

چین اور یورپی ممالک میں قربانی ذبح خانوں میں کی جاتی ہے۔

چین میں ایک نوجوان گائے کو قربانی کے لیے لے جاتے ہوئے—تصویر: رائٹرز

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی بکراعید کورونا وائرس کے زیراثر ہے، آپ سب سے گزارش ہیں کہ سنت ابراہیمی کو پورا کرتے ہوئے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو نہ بھولیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *