gharidah farooqi 808x454

معروف نیوز اینکرغریدہ فاروقی مشکل میں پھنس گئیں،ایسا کیا کہا انھوں نے۔۔؟؟؟

458 views

اینکر پرسن غریدہ فاروقی کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر جانور قربان کرنے کی مخالفت کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا، تنقیدی جملوں کے تیر برسا دیئے۔

غانیہ نورین

مقبول ترین نیوز اینکر غریدہ فاروقی سلور اسکرین پر جہاں بے لاگ گفتگو اور تجزے کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں وہیں سوشل میڈیا کی دنیا میں وہ اکثر صارفین کی تنقید کے نشانے پر بھی آجاتی ہیں ،ان کے متنازع بیانات کو راتوں رات ٹاپ ٹرینڈ بن جاتے ہیں اور صارفین انہیں کھری کھری سنادیتے ہیں۔

اس مرتبہ بھی اینکر پرسن غریدہ فاروقی کو صارفین کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جہاں وجہ بنی انکی عید الاضحٰی پر جانور قربان کی مخالفت کی ٹوئٹ۔۔۔

مزید پڑھیں: خواتین صحافیوں کے حیران کن ہراسانی کے انکشافات

انہوں نے بروز بدھ کو غریدہ فاروقی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر لکھا کہ اگر آپ کے اختیار میں ہے تو ایک جانور کی زندگی بچائیں۔ قربانی کے فلسفے اور اس کے حقیقی پیغام کو سمجھیں اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ عیدالاضحیٰ کا دن گوشت کھانے کی یاد گار نہیں ہے۔ جانوروں سے پیار کریں اور انہیں زندہ رہنے دیں۔

اینکر پرسن کی جانب سے یہ ٹوئٹ کرتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا، صارفین نے غریدہ فاروقی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور طنزیہ جملوں کے تیر برسادیئے۔

یہ بھی پڑھیں: جہاں میت پڑی ہو وزیراعظم وہاں جانے سے گریز کریں :غریدہ فاروقی

ٹوئٹر پر #Shame_On_GharidahFarooqi (غریدہ فاروقی پر “چار حرف”) کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے اور لوگ ان کی وہ پرانی ٹویٹس شیئر کر رہے ہیں جن میں اینکر پرسن خود بڑے گوشت کی نہاری کھانے کی تصاویر شیئر کیا کرتی تھیں۔

دوسری جانب غریدہ فاروقی کی کچھ سال پہلے ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں اس نے اپنی نوکرانی پر تشدد اور حبس بے جا میں رکھا تھا اور ایک آڈیو بھی لیک ہوئی تھی جس میں اس نے اپنی کمسن نوکرانی کو گالیاں دی تھیں اور اسکےلئے حرامزادی کا لفاظ استعمال کیا تھا۔

اسی کو بنیاد بناکر ایک سوشل میڈیا صارف نے طنزیہ پیغام لکھا کہ اپنے اندر کے جانور کی قربانی ضروری ہے ۔ جانوروں سے پیار کریں جیسے میں اپنی

نوکرانی سے کرتی ہوں (غریدہ فاروقی کا عید پر پیغام)

Source: Twitter
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *