sims 808x454

ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کروانے کی سفارش

22 views

آپ نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی ہے؟؟ اگر نہیں تو جلدی سے ویکسی نیشن کروالے کیونکہ ٹیکا نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کردی جائیگی۔

غانیہ نورین

ملک میں ڈیلٹا ویرینٹ کے وار تیزی سے جاری ہے جس کے باعث سندھ سرکار نے کراچی سمیت صوبے بھر میں سخت اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

صوبے بھر میں پیر سے نئی پابندیوں کا اطلاق ہوجائے گا جبکہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے موبائل سم بلاک کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیلٹا ویرینٹ طاقتور: سندھ میں ایک بار پھر پابندیاں عائد کردی گئیں

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نہ کرانے والے افراد کی موبائل سمز بند کرانے کی سفارش کی ہے، سندھ حکومت نے این سی اوسی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو خط لکھنےکا فیصلہ کیا ہے جس میں ویکسین نہ کرانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے بھی موبائل سم بلاک کرانے کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این سی او سی کو سندھ حکومت کا فیصلہ کمیونیکیٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ ایک ہفتے کے دوران ویکسین نہ کروائیں اُن کا موبائل سم بلاک کیاجائے جب کہ اگلے مہینے سے ان سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ کیا جائے گا جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔

اس کے علاوہ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن سرکاری ملازمین نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی ان کی تنخواہیں آئندہ ماہ سے بند کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا:ایک بار پھر لاک ڈاون،کراچی میں ڈیلٹا ویرینٹ پھیلنے لگا ۔۔

خیال رہے کہ ملک  بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1425 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 25ہزار 215ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1425 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,000,034 ہوگئی ہے جن میں سے 923,472 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 11افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔

اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 939 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 5.65 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احتیاط بھارتی ڈیلٹا وائرس آگ سے بھی زیادہ خطرناک ہے

Source:Express News
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *