china1 808x454

چین میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے 33 افراد ہلاک

60 views

چین میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اب تک کم از کم 33 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ترتیب و تدوین :غانیہ نورین

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ہنان صوبے میں سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور امدادی کارکن بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔

کئی روز سے جاری سیلاب سے لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور انہیں پانی اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔

سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر ژنگ زاؤ میں جمعے کو آگ بجھانے والے عملے نے سرنگوں اور سب وے سے پانی نکلالنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

یہاں رواں ہفتے کم از کم 12 افراد ٹرین میں بیٹھے بیٹھے ڈوب گئے تھے۔ چین کے صوبے سنکیانگ اور اطراف میں رات کو ہونے والی بارش سے فصلیں تباہ ہو گئیں۔

سرکاری نیوز چینل ’سی سی ٹی وی‘ نے کہا ہے کہ ’نو ہزار افراد کو منتقل کر دیا گیا ہے اور باقی 19 ہزار افراد کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔‘

جمعے کو امدادی کارکنوں نے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے عارضی پُلوں کا استعمال کیا۔

موسمیات کے ماہرین کو خدشہ ہے کہ طوفان ’ان فا‘ چین کے مشرقی ساحل کو اپنے گھیرے میں لے گا۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو اس طوفان کے لیے تیار رہنے کی وارننگ دی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *