sindh govt 1 808x454

ڈیلٹا ویرینٹ طاقتور: سندھ میں ایک بار پھر پابندیاں عائد کردی گئیں

117 views

ملک میں بھارت سے پھیلنے والے کرونا ڈیلٹا ویرینٹ طاقتور ہوگیا، کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے سخت اقدامات اٹھا لیے۔

غانیہ نورین

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ٹاسک فورس اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ پیر سے شادی ہال اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہوگی۔ کریانہ، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی۔ پیر سے ریسٹورنٹس انڈور اور آوٹ ڈور ڈائننگ بند جبکہ ٹیک اووے کی اجازت ہوگی۔

اجلاس میں درگاہیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جمعہ اور اتوار سیف ڈیز ہوں گے۔ پیر سے تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد عملے کو کام کی اجازت ہوگی۔ ان تمام فیصلوں پر پیر سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کورونا:ایک بار پھر لاک ڈاون،کراچی میں ڈیلٹا ویرینٹ پھیلنے لگا ۔۔

سیکرٹری صحت سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.3 فیصد ہوگئی، کراچی میں گزشتہ روز شرح 21.58 فیصد تھی، کورونا سے 21 جولائی تک 307 مریض انتقال کرگئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 1002 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ہسپتالوں میں داخل 85 فیصد مریض نان ویکسی نیٹڈ ہیں، 76 فیصد مریضوں کو ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی، صورتحال تشویشناک ہے، عید کے بعد مزید خراب ہوسکتی ہے، صرف 15 فیصد ویکسی نیٹڈ مریض بہتر حالت میں ہیں۔

دوسری جانب کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا، سندھ حکومت نے این سی اوسی اور پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے پر موبائل سم کارڈ بلاک کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: احتیاط بھارتی ڈیلٹا وائرس آگ سے بھی زیادہ خطرناک ہے

خیال رہے کہ ملک  بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1425 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 25ہزار 215ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1425 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,000,034 ہوگئی ہے جن میں سے 923,472 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 11افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔

اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 939 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 5.65 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

Source: Dunya News
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *