imran khan 2 808x454

آزاد کشمیر کے بعد وزیراعظم ٹوئٹرپر بھی سب پر بازی لے گئے

69 views

وزیراعظم عمران خان کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہیں جو زندگی کے ہر شعبہ میں برسرپیکار رہیں ہو، انتخابات کی جنگ ہو یا کھیل کا میدان وزیراعظم آغاز سے ہی سرخرو ہوئے ہیں۔

غانیہ نورین

وزیراعظم عمران خان کی کامیاب سیاست میں سوشل میڈیا سائٹس اور نوجوان نسل نے اہم کردار ادا کیا ہے اگر یہ کہا جائے کہ عمران خان نے عام انتخابات میں اپنی آدھی کامیابی سوشل میڈیا کے ذریعے ہی حاصل کی تو غلط نا ہوگا۔

یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کافی متحرک نظر آتے ہیں مخالفین کو للکارنا ہو یا کوئی اہم اعلانات عمران خان اپنے ٹوئٹر پر ہی اعلان کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹر پر بڑی تعداد میں فالوورز کا اضافہ

اس بار بھی آزاد کشمیر کے الیکشن کے دوران وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت کم نہ ہوئی اور وہ انتخابات کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والوں میں سبقت لے گئے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کو 14 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے ٹوئٹر پر 14 ملین فالوورز ہیں۔

آزاد کشمیرمیں جیت کے بعد عمران خان ٹوئٹر پر بھی چھاگئے

ٹوئٹر پر فالوورز میں اضافے کے بعد وزیراعظم عمران خان ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا سے مقبولیت کی دوڑ میں صرف 2 اعشاریہ 3 ملین فالوورز پیچھے ہیں۔

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر جنت مرزا کے فالوورز کی تعداد 16 اعشاریہ 3 ملین ہے، جنت مرزا پاکستان کی وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 16 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر سب کو ان فالو کردیا

اس فہرست میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت لیں اور تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی۔

Source:Jang News
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *