adnan siddique 808x454

مقبول ترین اداکار کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئے

263 views

پاکستانی ڈارمہ انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار عدنان صدیقی نے اپنے مداحوں کو بری خبر سنادی، اداکار نے اپنے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی۔

غانیہ نورین

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بہترین اداکاری کے جھنڈے گاڑنے کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک بھارت اور ہالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے عدنان صدیقی کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ کورونا نے مجھے بھی اپنی لپیٹ میں لے ہی لیا ہے۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ آج میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا کی ہلکی علامات ہیں، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجھ سے ملاقات کرنے والے تمام لوگ اپنا ٹیسٹ جلد از جلد کروالیں۔

عدنان صدیقی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مداح ان کی جلد سے جلد صحت یابی دعاگو ہیں جبکہ ساتھی اداکار صباء قمر ، عائزہ خان ، اعجاز اسلم ، حرا مانی ، بلال اشرف ، مہوش حیات سمیت دیگر بھی عدنان صدیقی کی ریکوری کیلئے دعا گو ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زرنش خان نے بھی کورونا وائرس میں متبلا ہونے کی اطلاع دی تھی جبکہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز اور ان کی اہلیہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

Source:Social Media
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *