aima baig 808x454

منگنی کی تصاویر پر مداح آئمہ بیگ پر کیوں برس پڑے۔۔؟؟؟

212 views

معروف اداکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے طویل عرصے کی دوستی کے بعد بالآخر منگنی تو کرلی مگر دونوں ستارے ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

غانیہ نورین

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی شوبز انڈسٹری کو مقبول ترین گانے دینے والی گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے دیرینہ ساتھی اداکار شہباز شگری نے منگنی کرلی۔

پروقار تقریب میں شوبز شخصیات اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی جہاں مہمانوں نے انمول لمحوں کو یاد گار بنانے کیلئے فوٹو سیشن بھی کروائیں مگر جب منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی تو دونوں فنکار لوگوں کی تنقیدی نظروں سے نہ بچ سکیں اور یوں وہ صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔

مزید پڑھیں: آئمہ بیگ کا نیا روپ دیکھنے والے دنگ رہ گئے 

وائرل ہوتی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ نے شیفون کی میرون ایمبرائڈڈ ساڑھی اور ایمرلڈ گولڈ جیولری پہن رکھی ہیں جبکہ شہباز شگری کالے رنگ کے کوٹ پینٹ میں ملبوس ہیں۔

تاہم اس موقع پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے نیم عریاں بازو پر امام ضامن بھی باندھا ہوا ہے جو سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور آئمہ بیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

Image

صارفین نے اسے سیدنا فاطمہ ؓ کے نام کی توہین قرار دیا اور کہا کہ آئمہ بیگ خود ایسی حرکتیں نہ کریں جس سے دوسروں کے جذبات مجروح ہوں۔

خیال رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ اور ماڈل شہباز شگری گزشتہ کئی سالوں سے ساتھ ہیں ، وہ دونوں ایک ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کرتے ہیں مگر یاد رہے کہ ماڈل و اداکار شہباز شگری کی پہلی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم جون 2018 کو دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے منگنی کرلی

Source: Samaa News
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *