ik 808x454

کشمیر کس کا  کپتان کا  تحریک انصاف کی کشمیر الیکشن   میں شاندار کامیابی

119 views

 ہر نظر ایک مہینے سے کشمیر میں جاری مختلف سیاسی جماعتوں کی الیکشن کمپین کی جانب تھی جہاں میدان میں ووٹرز کا لہو گرمانے کے لیے موجود تھے کپتان وزیر اعظم عمران خان تو ان کے مقابلے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز موجود تھیں جبکہ ٹکر پر بلاول بھٹو اور پھرآصفہ زرداری بھی موجود تھے ۔ ایک دوسرے پر الزامات دھاندلی کے الزامات اور امیدواروں کی آنیاں جانیاں اور نشانہ  کشمیر کے  10  اضلاع، 45 نشستیں۔

آزاد جموں وکشمیر کے الیکشن کمیشن  کی زیر نگرانی  انتخابات بروز اتوار مورخہ 25 جولائی کو منعقد ہوئے۔

تجزیہ کاروں کی توقعات کے  عین مطابق  پاکستان تحریک انصاف نے کشمیر میں  25 نشستیں حاصل کرکے  سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے  اور بغیر کسی حمایت کے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے  جبکہ حیران کن طور پر  پیپلز پارٹی نے 11 اور کشمیر میں سابق حکمران جماعت  مسلم لیگ ن نے 6 نشستیں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس نے بھی ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

Survey reveals PTI likely to win AJK elections 2021

ایل اے 16 باغ کے 4 پولنگ اسٹیشن پر نتائج روک لئے گئے

الیکشن کمیشن نے ایل اے 6 باغ کے چار پولنگ اسٹیشن پر تنازعہ کے باعث نتائج روک لئے گئے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق آزادکشمیر انتخابات میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 58 فیصد رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سب سے زیادہ 6 لاکھ 13 ہزار 590 ووٹ حاصل کیے اور پی ٹی آئی کے حاصل کردہ ووٹوں کی شرح 32.5 ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 4 لاکھ 91 ہزار 91 ووٹ حاصل کیے جس کی شرح 25.65 ہے جب کہ پیپلزپارٹی نے 3لاکھ 49 ہزار 895 ووٹ لیے جس کی شرح 18.28 ہے۔

اس کے علاوہ آل جموں کشمیرمسلم کانفرنس نے ایک لاکھ 53ہزار 861 ووٹ حاصل کیے۔

کون کہاں سے کامیاب

ایل اے 1 میرپور ون کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 12231 ووٹ لےکرکامیاب۔

ایل اے 2 میرپور 2 کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے قاسم مجید 10377 ووٹ لے کر کامیاب۔

ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سلطان محمود چوہدری 18462 ووٹ لے کر کامیاب۔

ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام 157 پولنگ اسٹیشنز  کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ارشد حسین 22700 ووٹ لےکر کامیاب۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن 2021کیا سچ میں یہ جمہوریت کی جیت ہے ؟

ایل اے 5 بھمبر ون کے تمام 132 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے وقار احمد نور21799 ووٹوں سےکامیاب۔

ایل اے 6 بھمبھر 2 کے تمام 170 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےعلی شان چوہدری 25520 ووٹ لے کر کامیاب۔

ایل اے7 بھمبھر 3 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آگئے ہیں جن کے مطابق پی ٹی آئی کے چوہدری انوارالحق 38308 ووٹوں سےکامیاب۔

AJK Elections 2021: PTI takes leads on majority seats - SAMAA

ایل اے 8 کوٹلی 1 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کےمطابق پی ٹی آئی کے ظفر اقبال ملک 18321 ووٹ لے کرکامیاب۔

حلقہ ایل اے 9 کوٹلی کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 24276 ووٹ لے کر کامیاب۔

حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 کے تمام 133 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد یٰسین 9562 ووٹ لے کرکامیاب۔

ایل اے 11 کوٹلی 4کے تمام 198 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے چوہدری محمد اخلاق 23063 ووٹ لے کر جیت گئے۔

ایل اے 12 کوٹلی 5 کے تمام 198 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یٰسین 21527 ووٹ لے کر کامیاب قرار۔

ایل اے 13 کوٹلی 6 کے تمام 170 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت تحریک انصاف کے نثار انصر ابدالی 23448 ووٹ لےکر جیت گئے۔

AJK elections to be held on July 25 - SAMAA

ایل اے 14 باغ 1 کے تمام 216 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان 29561 ووٹ لے کر کامیاب۔

ایل اے 15 باغ 2 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے تنویر الیاس 19825 ووٹ لے کر کامیاب۔

حلقہ ایل اے 17 باغ 4 کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت پیپلزپارٹی کے راجہ فیصل ممتاز راٹھور 30085 ووٹ لے کر جیت گئے۔

حلقہ ایل اے 18 پونچھ اور سدھنوتی ون کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سردار عبد القیوم نیازی  24829 ووٹ لے کر جیت گئے

حلقہ ایل اے 19 پونچھ اور سدھنوتی 2 کے تمام 149 پولنگ سٹیشنز  کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے سردار عامر الطاف خان 13413 ووٹ لے کر جیت گئے

یہ بھی پڑھیں: کیا نیا مالی سال کا بجٹ عوام کی توقعات کے مطابق ہے ؟؟

ایل اے 20 پونچھ اور سدھنوتی 3 کے تمام 115 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سردار محمد یعقوب خان 11925 ووٹ لے کر جیت گئے

حلقہ ایل اے 21 پونچھ اور سدھنوتی 4 کے تمام 107 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے سردار حسن ابراہیم خان 8205 ووٹ لے کر کامیاب

ایل اے 22 پونچھ اور سدھنوتی 5 کے تمام 156 پولنگ اسٹیشنز کےغیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی شاہدہ صغیر 16962 ووٹوں سےکامیاب

Polling for Azad Kashmir elections underway - Pakistan - Dunya News

ایل اے 23 پونچھ اور سدھنوتی 6 کے تمام 220 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سردار محمد حسین خان 22570 ووٹوں سےکامیاب قرار

حلقہ ایل اے 24 پونچھ اور سدھنوتی 7 کے تمام 179 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سردار فہیم اختر ربانی 28103 ووٹ لے کر کامیاب

ایل اے 25 نیلم ویلی 1 کے تمام 123 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر 14341 ووٹ لے کرکامیاب

ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کے تمام 114 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے تحت پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید 18870 ووٹ لےکر جیت گئے

ایل اے 27 مظفر آباد 1 کے تمام 166 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار جاوید ایوب 26441 ووٹ لے کرکامیاب قرار

مزید پڑھیں: پاکستان کا دوٹوک فیصلہ امن میں حصہ دار جنگ میں نہیں۔

ایل اے 28 مظفر آباد 2 کے تمام 156 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے باذل علی نقوی 26011 ووٹ لےکرکامیاب

حلقہ ایل اے 29 مظفرآباد 3 کے تمام 114 پولنگ اسٹیشنز  کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے خواجہ فاروق احمد 13337 ووٹ لے کر کامیاب قرار

حلقہ ایل اے 30 مظفر آباد 4 کے تمام 105 پولنگ اسٹیشنز  کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری محمد رشید 18068 ووٹ لےکر جیت گئے

ایل اے 31 مظفرآباد 5 کے تمام 187 پولنگ اسٹیشنز  کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے چوہدری لطیف اکبر 23484 ووٹوں لے کر جیت گئے

ایل اے 32 مظفرآباد 6 کے تمام 132 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے راجہ محمد فاروق حیدر 15590 ووٹ لےکرکامیاب

ایل اے 33 مظفر آباد 7 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دیوان علی خان 26474 ووٹ لے کرکامیاب

مزید پڑھیں: دلاں تیر بجا حلقہ این اے 249 پیپلز پارٹی کا بڑا اپ سیٹ

ایل اے 34 جموں ون کے تمام 122 پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ریاض احمد 4559 ووٹ لےکرکامیاب

ایل اے 35 جموں 2 کے تمام 142پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری مقبول احمد 18883 ووٹ لے کر جیت گئے

ایل اے 36 جموں 3، تمام 138 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حافظ حامد رضا 22096 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جب کہ مسلم لیگ ن کے محمد اسحاق نے 20467 ووٹ لیے۔

ایل اے 37 جموں 4  کے  تمام 173 پولنگ اسٹیشنزکےغیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت تحریک انصاف کے محمد اکمل سرگالہ 25963 ووٹ لےکر جیت گئے، ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے محمد صدیق چوہدری نے 24508 ووٹ حاصل کیے۔

ایل اے 38 جموں 5 کے تمام 113 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج میں تحریک انصاف کے امیدوار محمد اکبر چوہدری 14143 ووٹ لے کر جیت

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم اور بلاول بھٹو کی راہیں جدا

ایل اے39 جموں 6 کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کےمطابق (ن) لیگ کے راجہ محمد صدیق 9557 ووٹ لے کرکامیاب

ایل اے 40کشمیر ویلی ون سے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار 2165 ووٹ لے کر کامیاب

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 پنجاب کے تمام 17 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے غلام محی الدین دیوان 2326 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ ن لیگ کے محمد اکرام بٹ 741 ووٹ لے کردوسرے  اور پیپلزپارٹی کے شبیرعباس میر166 ووٹ لےکر تیسرےنمبرپررہے۔

Explainer: Key things to know ahead of Sunday's AJK elections

ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے تمام 43 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد عاصم شریف 1254 ووٹ لےکر جیت گئے

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے پی ٹی آئی کے جاوید بٹ 782 ووٹ لےکر کامیاب

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری 2007 ووٹ لے کر کامیاب

ایل اے 45کشمیر ویلی 6 کے تمام 41 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کےعبدالماجد خان 3138 ووٹ لےکر کامیاب

کشمیر کے نتائج پر فی الوقت تو ایکدوسرے پر گولہ باری عروج پر ہے

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے تو 2018 کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نا اس جعلی حکومت کو مانا ہے، ورکر اور ووٹرز کو شاباش دی ہے جب کہ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا، انشاءاللہ جماعت جلد فیصلہ کرے گی۔

Image

جس کے جواب میں شہباز گل کہاں خاموش رہتے  انہوں نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ماننے یا نہ ماننے سے کیا ہوتا ہے، آپ تو کسی پراپرٹی کی ملکیت بھی نہیں مانتی تھیں۔ پھر ماننا پڑا۔ اب یہ بھی ماننا پڑے گا بیگم صفدر صاحبہ۔

جبکہ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے بھی ٹویٹ کیا کہ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا، الیکشن کمیشن انتخابی قواعد کی خلاف ورزیوں پر کارروائی میں ناکام رہا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں اپوزیشن  پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرے، آصف زرداری اور نواز شریف کو لوگ قبول کرنے کو تیار نہیں، متبادل قیادت کا وقت ہے محب سے ملاقاتیں کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔

جبکہ  پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا جشن میدان پر ہی نہیں سوشل میڈیا پر بھی جاری ہے ۔

 اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے  کشمیر میں وزیر اعظم کے لیے کس کا نام تجویز کیا جاتا ہے  اور یہ بھی دیکھنا ہوگا کی پاسکتان تحریک انصاف قدرے مضبوط اپوزیشن کا سامنا کیسے کریگی

مصنف کے بارے میں
Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *