joe biden 808x454

کیا امریکی صدر جوبائیڈن ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔۔؟

33 views

وائٹ ہاوس کے سابق ڈاکٹر رونی جیکسن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن سنگین ذہنی مسائل کا شکار ہیں انہیں اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیئے۔

غانیہ نورین

بطور امریکی صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر کا سال مکمل ہونے سے قبل ہی صدارتی عہدہ خطرے میں پڑگیا، وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر نے بائیڈن کی ذہنی کیفیت سے متعلق اہم انکشافات کردیئے ہیں۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کے سابق ڈاکٹر رونی جیکسن نے سی این این کے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا کہ امریکی صدر کو صحت سے متعلق شدید قسم کی بیماری لاحق ہے اور یہ بیماری آنیوالے وقت میں بھی ٹھیک نہیں ہونے والی بلکہ اس میں اضافہ ہی ہو گا، وہ اس عہدے پر رہنے کے قابل نہیں اور انہیں فوری طور پر استعفیٰ دیدیا چاہیے۔

مزید پڑھیں: امریکہ کے 46 ویں صدر جوبائیڈن کی کہانی

جوبائیڈن نے امریکی انتخابات 2020 میں دو اعزازات اپنے نام کیے تھے۔ پہلا اعزاز سب سے عمر رسیدہ امریکی صدر اور دوسرا اعزاز امریکی تاریخ میں  اب تک سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنیوالے امریکی صدر کا حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر رونی جیکسن سابق امریکی صدور باراک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ادوار میں صدارتی رہائش گاہ میں بطور فزیشن فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن : سب سے کم عمر سینیٹر کے بعد امریکی تاریخ کے بزرگ صدر

خیال رہے کہ امریکی صدر کی صحت کے حوالے سے خبریں ایسے وقت میں سامنے آئی ہی جب جوبائیڈن کئی بار میڈیا سے گفتگو اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنی بات بھول گئے ، ایک بار تو امریکی صدر کو اپنی بات مکمل کرنے کیلئے جیب سے پرچی نکالنا پڑی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *