6 13 808x454

اداکارہ عروسہ کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا،تصاویر وائرل۔۔۔

383 views

وزن کم کرنا اتنا بھی مشکل کام نہیں محنت ضرور ہے لیکن اس کا رزلٹ بھی بہترین ادااکرہ نے حیران کن حد تک وزن کم کرکے مداحوں کو حیران کردیا

صبحین عماد

شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والے اداکار خصوصاً خواتین فنکار اپنے وزن کے حوالے سے بہت احتیاط برتتی ہیں اور فٹ رہنے کے لیے  باقاعدہ ورزش کے ساتھ اپنی ڈائٹ کا بھی خاص خیال رکھتی ہیں۔

لیکن کچھ اداکار ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی اداکاری اسقدر جاندار ہوتی ہے کہ اس کے آگے وزن کم ہو یا زیادہ معنی نہیں رکھتا آج ایسی ہی ایک اداکارہ کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں ان کی اداکاری کو  مداحوں نے موٹاپے میں بھی بہت پسند کیا لیکن اس کے باوجود اداکارہ نے خود کو انڈسٹری میں مزید آگے بڑھانے کے لیے اپنا وزن کم کرنے پر بہت محنت کی۔

Beautiful Weight Loss Body Transformation Pictures of Uroosa Siddiqui -

متعدد ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور پاکستانی اداکارہ عروسہ صدیقی کی موٹاپے اور حیران کن حد تک  وزن کم کرنے کے بعد کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر  بہت وائرل ہو رہی ہیں۔

عروسہ صدیقی کو انڈسٹری میں قدم رکھنے کے وقت سے ہی بھاری بھرکم جسم کے ساتھ اداکاری کرتے دیکھا گیا اور  ڈرامہ سیریل ’ٹکے کی آئے گی بارات‘ میں ان کی اداکاری نے سب کو بہت متاثر  بھی کیا۔

Uroosa Siddiqui's weight loss success story shocks the internet - The  Current

لیکن اداکارہ نے اپنا وزن کم کرنے کی ٹھانی اور  پھر ہمت نہ ہاری، تین سال کی مسلسل جدوجہد کے بعد عروسہ صدیقی آج ایک بالکل ہی مختلف روپ میں نظر آتی ہیں ان کی ٹرانسفارمیشن کی تصاویر سوشل میڈیا ر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں ۔

source:social media
content:Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *