mecca 808x454

بڑی خوشخبری آگئی ،غیرملکیوں کیلئے عمرہ سیزن شروع کرنے کا اعلان

42 views

سعودی حکومت نے امت مسلمہ کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یکم محرم سے غیر ملکی عازمین کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔  

غانیہ نورین

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے غیر ملکی یا بیرون ممالک کے زائرین کو مملکت آنے اور عمرہ ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب میں یکم محرم الحرام 1443 ہجری سے غیر ملکی عازمین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں: لبیک اللھم لبیک کی صداؤں  کے ساتھ مناسک حج کا آغاز

اعلامیے کے مطابق عمرہ زائرین ایس او پیز کے  تحت سعودی عرب پہنچیں گے، جس کےلیے سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہوگا۔

غیرملکی زائرین کو مرحلہ وار عمرہ ادائیگی کی اجازت دی جائے گی جبکہ کرونا سے متاثر ممالک کے شہریوں کی درخواستوں پر کوئی غور نہیں کیا جائے گا۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے درخواست دینے کے طریقہ کار کے حوالے سے ابھی وضاحت نہیں کی، تاہم جلد طریقہ کار کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: غلاف کعبہ کسوہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کا انعقاد

خیال رہے کہ رواں سال کرونا کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار ملکی اور غیرملکیوں نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔

رواں سال سعودیبڑی خوشخبری آگئی ،غیرملکیوں کیلئے عمرہ سیزن شروع کرنے کا اعلان
شہزادے محمد بن سلمان کی جانب سے اعلان کے بعد پہلی بار خواتین کے گروپ نے محرم کے بغیر حج ادا کیا تھا، خواتین کو بغیر محرم حج ادا کرنے کی اجازت نہ تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *