afghan army 808x454

پاکستان میں پناہ لینے والے افسر ، فوج افغان حکام کے حوالے

59 views

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 5 افسران سمیت 46 افغان فوجی نواں پاس کے مقام پر افغان حکام کے حوالےکردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فوجیوں کو 12 بج کر35 منٹ پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ افغان فوج، بارڈر پولیس نے چترال ارندو سیکٹر پر پناہ کیلئِے درخواست کی تھی، ضابطہ کی کاروائی کے بعد افغان فوجیوں کو پاکستان داخل ہونے دیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام افغان فوجیوں کو ہتھیاروں اور آلات سمیت افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان مشکل وقت میں اپنے افغان بھائیوں کی ہر طرح کی مدد جاری رکھے گا۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق کمانڈر افغان فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان فوج نے ہمارا پورا خیال رکھا، پاکستان حکومت اور پاک فوج کے شکر گزار ہیں، پاک فوج نے ہمارا بہترین خیال رکھا کبھی بھول نہیں سکتے۔

:مزید پڑھیں 

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ چترال اروندو سیکٹر کے پاس تعینات افغان آرمی کے کمانڈر نے پناہ کے لیے پاک فوج سے رابطہ کیا۔

یہ افغان سپاہی پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر واقع اپنی چوکی پر مزید قبضہ جاری رکھنے کے قابل نہیں رہے تھے، لہذا ان 5 افسران سمیت 46 افغان فوجیوں کو پاکستان میں پناہ اورمحفوظ راستہ دیا گیا۔ جس کے بعد 46 فوجی چترال ارندو سیکٹر پہنچے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *