scam 808x454

ڈیٹا ہیکنگ سے متعلق پی ٹی اے نے خبردار کردیا

36 views

ملک میں انعامی اسکیم کا لالچ دے کر نوسرباز شہریوں تک رسائی حاصل کرنے لگے، پی ٹی اے نے خبردار کردیا۔

غانیہ نورین

ملک میں ایک بار پھر شہریوں کو موبائل فونز اور ای میلز پر انعامی اسکیم کے لنکز موصول ہونے لگے جس پر کلک کرنے سے ہیکرز باآسانی صارفین کی نجی معلومات اور اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: جوکر نامی وائرس کا دنیا بھر کے کمپیوٹر پر حملہ

شہریوں کی جانب سے موصول شکایات پر پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی پی ٹی اے نے نوٹیفکیشن جاری جاری کردیا ہے جس کے مطابق اس وقت پی ٹی اے کو مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین کو مختلف کمپنیوں کی جانب سے انعام کا لالچ دیکر اکاونٹ اور ڈیٹا چوری کیا جا رہا ہے۔

لہذا صارفین کسی بھی ایسے لنک سے دور رہیں جس میں لنک کو 5 سے 10 گروپس میں شیئر کرنے پر ہی انعام کا لالچ دیا گیا ہو، بصورت دیگر صارفین نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیٹا ہیکنگ: اپنا فیس بک اکاؤنٹ کس طرح محفوظ کریں؟؟؟

دوسری جانب معروف کمپنی میٹرو کیش اینڈ کیری نے بھی اسی قسم کی وارننگ جاری کی ہے.اس سے قبل بھی متعدد دفعہ اس قسم کے فراڈ سامنے آ چکے ہیں جس میں   صارفین انعام کے لالچ میں لنک کو دھڑا دھڑشیئر کرتے ہیں اور اپنے اکاونٹ کو ہیک کروا بیٹھتے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *