4 15 808x454

اداکار عثمان مختار کو کس خاتون نے ہراساں کیا۔۔؟ ساری کہانی بتادی ۔۔۔

165 views

ہراسگی صرف خواتین کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ اکثر مرد حضرات بھی اس کا شکار ہوجاتے ہیں پاکستانی نامور اداکارعثمان مختار نے بھی اپنی خاموشی توڑ 

صبحین عماد

اداکار عثمان مختارپاکستان کے مشہور اور اءک ناور اداکار ہیں کئی سالوں سے ایک خاتون کی وجہ سے مسلسل ہراسانی اور بلیک میلنگ کی کہانی مداحوں کے ساتھ شئیر کردی۔

اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر طویل پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ پچھلے ڈیڑھ سالوں سے ایک خاتون انہیں ڈرا دھمکا رہی ہیں، ان کے گھر والوں اور دوستوں کو بھی اس ہراسانی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے اور ان سے متعلق تکلیف دہ تبصرے کیے گئے ہیں۔

عثمان مختار نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے اس کے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت بھی درج کرا رکھی ہے، لیکن ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی کچھ کیا نہیں جا سکا، جس سے ان کی ذہنی حالت پر بہت برا اثر پڑا ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے معافی بھی مانگی اور کہا کہ وہ خواتین کی عزت کرتے ہیں اور ان کے حقوق کے لیے ہمیشہ کھڑے رہیں گے، وہ نہیں چاہتے تھے کہ ایک خاتون کا منفی تاثر لوگوں تک نہ پہنچے اور معاملہ خاموشی سے حل ہو جائے لیکن وہ اب تھک چکے ہیں۔

تاہم انہوں نےخاتون کا نام اور شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔ عثمان مختار کا ساتھ دینے نامور ساتھی اداکار بھی میدان میں آگئے اور ان کی پوسٹ کے نیچے کمنٹس کے ذریعے انہیں ہمت اور حوصلہ دیا، جن میں ماہرہ خان اور کبری خان کے نام شامل ہیں۔

خیال رہے کہ عثمان مختار جلد ہی نئے میگا سیریل “ہم کہاں کہ سچے تھے” میں ماہرہ خان کے ساتھ جلد نظر آئیں گے۔ اسی ڈرامے کے ذریعے ماہرہ خان پانچ سالوںخ بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوں گی۔

source: Hum News
content: Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *