2 13 808x454

ایم پی اے نذیر چوہان کی گرفتاری کے بعد ضمانت بھی منظور۔۔

66 views

نذیرچوہان کی جیل بھجوانے کے حکم کےبعد ضمانت  منظور، ایک لاکھ  روپے کےمچلکوں کےعوض ضمانت  منظو ر کی گئی ۔

صبحین عماد

 تفصیلات  کے مطابق شہزاد اکبر کی مدعیت میں ایم پی اےنذیر چوہان  کیخلاف  درج  مقدمہ میں  ایم پی اے نذیر چوہان کو گرفتار کیا  گیا تھا ،  ایم پی اے نذیرچوہان کو جیل بھجوانے کےحکم کےبعد ضمانت  منظور کرلی گئی، عدالت نے نذیر چوہان کی  ضمانت  ایک لاکھ  روپے کےمچلکوں کےعوض ضمانت  منظو ر کی  جبکہ  عدالت نے ایم  پی اے نذیرچوہان کو رہا کرنے کاحکم دیدیا، ایم پی اے نذیرچوہان کے وکلا کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی، پولیس نے نذیرچوہان کو گرفتار  کرکے  کینٹ کچہری میں پیش  کیا تھا، پولیس کی نگرانی میں سروسز ہسپتال میں نذیرچوہان کا  طبی معائنہ  اور کورونا ٹیسٹ  بھی کیا گیا ۔

شہزاد اکبر کی مدعیت میں ایم پی اےنذیر چوہان پرمقدمہ  درج ہے، پولیس نےایم پی اے نذیر چوہان کو حراست میں لیکر  کینٹ کچہری میں پیش کیا تھا  . پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی اےنذیر چوہان کا ایف آئی اے سےوائس میچ کرایاجائےگا۔ نذیر چوہان کو ایل ڈی اے پلازہ سے پولیس نے حراست میں لیا۔

نذیرچوہان کی گرفتاری پرجہانگیرترین گروپ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور  اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ  شہزاد اکبر نے الزام لگایا کہ جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں ان پر جھوٹے الزامات لگائے، ان الزامات سے ان کی زندگی کوخطرہ ہوسکتا ہے،

source: city42 news

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *