6 15 808x454

اداکارہ کبری خان گوہر رشید سے شادی کر رہی ہیں ۔۔۔؟

252 views

آج کل سوشل میڈیا پر پاکستان شو بز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کی نامور اداکار گوہر رشید کے ساتھ شادی کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

صبحین عماد

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے شادی کے حوالے سے خبروں پر وضاحت پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق اداکار گوہر رشید، کبریٰ خان کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے دونوں شوبز اسٹارز  نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی سے متعلق بات چیت کی۔

اس حوالے سے گوہر رشید کا کہنا تھا کہ ان کا فی الحال شادی کے حوالے سے کوئی پلان نہیں ہے، شادی کے لیے ابھی کسی قسم کی منصوبہ بندی نہیں کی اور نہ ہی اس حوالے سے کچھ سوچا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ اپنی ذات کی نشوونما کے سفر میں ہوں اورجو کام ہم اکیلے میں رہتے ہوئے کرسکتے ہیں وہ کسی کے ساتھ نہیں کرسکتے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ابھی میں اپنی ذات پر کام کر رہی ہوں، جب یہ سفر مکمل ہو جائے گا تو شادی بھی ہو جائے گی لیکن اس میں ابھی وقت ہے۔

source: social media

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *