4 16 808x454

اگر ضرورت پڑی تو میں اپنی کشتی کے ساتھ تیار ہوں،صدر عارف علوی۔۔۔

30 views

اسلام آباد میں طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی اپنی کشتی کے ساتھ میدان میں آگئے

صبحین عماد

 صدر عارف علوی نے شہریوں کی مدد کیلئے اپنی کشتی تیار کرلی اور اہم پیغام جاری کردیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد بھی کراچی اور پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح میرا شہرہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ اپنا کام اچھے طریقے سے کر رہی ہے ،اگر ضرورت پڑی تو میں اپنی کشتی کیساتھ تیار ہوں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں علی الصبح طوفانی بارش سے وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے،پانی گھر میں داخل ہونے سے 2افراد جان کی بازی ہار گئے، متعدد گاڑیاں بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔

 بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیا ہے ۔راولپنڈی میں بھی نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح ساڑھے اکیس فٹ تک بلند ہونے پر پاک فوج کے دستے انتظامیہ کی مدد کو پہنچ گئے۔

 امدادی کارروائیوں کے بعد وقتی طور پر صورتحال قابو میں ہے تاہم محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج رات ایک با ر پھر اسی شدت کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہے گا۔

 یہ پڑھیں: کلاوڈبرسٹ کیا ہوتا ہے ۔۔؟ اور اسکے کیا نقصانات ہیں؟؟

ایف ٹین، ای الیون اور ڈی ٹوایلیوو کے سیکٹرز سب سے زیادہ متاثر ہوئے، پانی گھروں اور پلازوں میں داخل ہوگیا جبکہ سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہیں ہیں۔ ای الیون ون گھر کی بیسمینٹ میں ماں اور آٹھ سال کا بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ 13 سالہ بیٹی اور 5 سالہ بیٹے کو بچا لیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں بادل پھٹ گئے، سڑکیں تالاب بن گئیں

 صورتحال پر شہری انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے خلاف پھٹ پڑے۔  ذرائع کے مطابق سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے اور پاک فوج کے دستے بھی امدادی کاموں میں شریک ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے نالہ لئی پہنچے اور 90 روز میں نالہ لئی پر کام شروع کرنے کا وعدہ کیا۔

source: media reports

content: Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *