navalchiefmeetings 808x454

جنوبی افریقہ کے چیف آف نیشنل ڈیفنس فورس اور امیر البحر کی ملاقات

37 views

جنوبی افریقہ کے چیف آف نیشنل ڈیفنس فورس جنرل روڈزانی مپھوانیا (Gen Rudzani Maphwanya) نے اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔

نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے اُن کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ ان کا نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔
بعدازاں، معزز مہمان نے نیول چیف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورس کے ساتھ بڑھتے ہوٸے تعلقات کو سراہا۔

معزز مہمان نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔ دونوں سربراہان نے مختلف دفاعی معاملات میں باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

جنوبی افریقہ کے چیف آف نیشنل ڈیفنس فورس کے اس دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

Source Navy Media Affairs

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *