isl 808x454

زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے،کراچی والوں نے وفاقی حکومت کی بینڈ بجادی

91 views

موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شہراقتدار میں تو رک گیا مگر ٹوئٹر پر مزیدار میمز کا طوفان اب بھی جاری ہے۔

غانیہ نورین

گزشتہ روز بادل پھٹنے سے وفاقی دارالحکومت میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری تھا جس کے بعد جڑواں شہر میں خوفناک صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔

سڑکیں تالاب بن گئیں، سوریج کا نظام درہم برہم ہوگیا، نہریں بپھرنے سے سیلابی ریلا گھروں میں داخل ہوگیا جو اپنے ساتھ فرنیچر سمیت قیمتی گاڑیاں بھی لے گیا۔

 یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں بادل پھٹ گئے، سڑکیں تالاب بن گئیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ شہراقتدار کی تباہی والے مناظر سے بھر گئے تھے،جہاں صارفین نے اسلام آباد کے علاقے ای الیون کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا تو وہیں وفاقی حکومت پر طنز کے تیر بھی برسا دیئے۔ سونے پر سہاگہ اس وقت ہوا جب کراچی کے صارفین بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی کے حمایتیوں نے گزشتہ سال کی شہرقائد کی بارشوں پر پی ٹی آئی حکمران کے بلند و بالا دعوے یاد کروائے اور وفاقی حکومت کو موجودہ صورتحال پر آئینہ دکھایا۔

کسی صارفین نے وزیراعظم عمران خان کو بلاول بھٹو کا مذاق بنانے پر آڑے ہاتھوں لیا تو کسی کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کشتی یاد آگئی جبکہ بعض صارفین وزیرماحولیات زرتاج گل کو بھی ڈھونڈتے نظر آئیں۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ سال کراچی میں مون سون بارشوں کے دوران چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بیان دیا تھا کہ زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے جس پر وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کے حکمرانوں نے بلاول بھٹو کا مذاق اڑایا تھا تاہم سوشل میڈیا پر بھی کئی دنوں تک میمز بنتے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی بارش سیاست کی دکانیں چمک گئیں

Source: Media Reports
Content:Ghania Naureen
مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *