2 15 808x454

آزاد کشمیر: ایل اے 16 میں بھی تحریک انصاف فاتح۔۔۔

41 views

آزاد کشمیر کے حلقہ باغ ایل اے 16 میں بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی امیدوار نے 296 ووٹوں کی لیڈ سے سیٹ جیت لی۔ پیپلز پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد کشمیر کے حلقے ایل اے 16 باغ تھری سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میر اکبر خان نے 23 ہزار 563 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے قمر الزمان خان 23267 ووٹ حاصل کر سکے۔

خیال رہے کہ 25 جولائی کو ان پولنگ سٹیشنز پر ہنگامہ آرائی کے باعث ووٹنگ کا عمل معطل کر دیا گیا تھا۔ ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن سے یہاں دوبارہ پولنگ کی سفارش کی تھی۔

یہ سیٹ جیتنے کے بعد آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کے سیٹوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کو 11،ن لیگ کو 6، مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کو ایک ایک سیٹ ملی۔

source: Media Rports

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *