electric price 808x454

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

5 views

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے کہ انہیں نیپرا کی جانب سے معمولی ریلیف دیا گیا ہے، اور  بجلی کی قیمت میں  7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا اطلاق اکتوبر 2021 سے ہو گا۔

نیپرا کے مطابق ٹیرف میی کمی کا اطلاق 1 سال تک لاگو رہے گا، اتھارٹی نے ایڈجسٹمنٹس کی منظوری کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، مالی سال 21-2020 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی ہے، ڈسکوز نے نیپرا کوسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائےلائف لائن صارفین پر ہوگا، جب کہ کےالیکٹرک صارفین پر قیمتوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

source:Express News

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *